30

ملت ایران کی استقامت ایک “نقطۂ عطف” ہے، حالیہ فتح ایک روشن سورج کی مانند ہے / آیت‌الله علیرضا اعرافی

  • نیوز کوڈ : 2039
  • 27 June 2025 - 1:08
ملت ایران کی استقامت ایک “نقطۂ عطف” ہے، حالیہ فتح ایک روشن سورج کی مانند ہے / آیت‌الله علیرضا اعرافی

ایران کی مسلح افواج اور عوام نے جس ہمت، شجاعت اور استقامت کے ساتھ دفاع کیا ہے، وہ تاریخِ انقلاب اسلامی میں ایک نمایاں موڑ (نقطۂ عطف) کی حیثیت رکھتا ہے

صراط ٹائمز / ایران میں حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ اور نامور فقیہ آیت‌ الله علیرضا اعرافی نے موجودہ قومی و علاقائی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایران کی تاریخ میں ایک “ایام بسیار ویژه و حساس (انتہائی اہم اور حساس ایام) قرار دیا اور حالیہ فتوحات کو ملت ایران کی روحانی عظمت اور انقلابی بصیرت کا مظہر بتایا۔

انہوں نے کہا کہ: ایران کی مسلح افواج اور عوام نے جس ہمت، شجاعت اور استقامت کے ساتھ دفاع کیا ہے، وہ تاریخِ انقلاب اسلامی میں ایک نمایاں موڑ (نقطۂ عطف) کی حیثیت رکھتا ہے۔

آیت‌الله اعرافی نے موجودہ کامیابی کو صرف ایک فوجی یا عارضی کامیابی نہیں بلکہ “خورشید فروزان فتحی نو” (ایک درخشاں نئی فتح کا سورج) قرار دیتے ہوئے کہا کہ:۔

آج ایران کا اقتدار جنگِ تحمیلی کے بعد کے دنوں سے بھی بلند مقام پر پہنچ چکا ہے، اور دشمنوں کو ہمارے صبر، حکمت اور طاقت کا عملی پیغام مل چکا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں نہایت پرعزم انداز میں “هیهات منا الذله” (ہم ذلت قبول نہیں کرتے) کے علوی شعار کو دہراتے ہوئے کہا کہ ملتِ ایران نے ہمیشہ عزت و عظمت کے راستے کو اختیار کیا اور ذلت کے ہر امکان کو رد کر دیا ہے۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2039

ٹیگز

تبصرے