صراط ٹائمز / یہاں ہم شرعی مسائل پر دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بیان کر رہے ہیں۔
سوال:کیا روزے کی حالت میں دوائی یا طاقت کے لیے انجیکشن لگوانا جائز ہے؟
جواب (رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای):عام دوائی یا پین کلر (درد کم کرنے) والے انجیکشن لگوانے سے روزہ باطل نہیں ہوتا، لیکن اگر انجیکشن غذائی یا تقویت پہنچانے والا ہو، تو احتیاط واجب کی بنا پر اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔
(ماخوذ از: استفتاءات از مقام معظم رہبری )
وضاحت:اگر انجیکشن صرف بیماری کے علاج کے لیے ہو، جیسے پین کلر، اینٹی بایوٹک، یا دیگر عام دوائیں، تو روزے پر اس کا کوئی اثر نہیں۔لیکن اگر انجیکشن غذائیت یا توانائی پہنچانے کے لیے ہو (جیسے گلوکوز یا وٹامنز وغیرہ)، تو اس سے اجتناب کرنا بہتر ہے کیونکہ یہ کھانے پینے کا متبادل بن سکتا ہے۔اگر روزہ دار کے لیے انجیکشن لینا ناگزیر ہو اور روزہ کو جاری رکھنا ممکن نہ ہو، تو وہ بعد میں اس دن کی قضا کر سکتا ہے۔
