صراط ٹائمز / کے مطابق جب رہبر معظم سید علی خامنہ ایک اور آقای سیستانی سے اس مسئلہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو ان کے جواب کو ہم یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔
سوال: اگر کوئی شخص زمین پر سجدہ نہیں کر سکتا تو کیا وہ کرسی پر بیٹھ کر قیام، رکوع اور سجدہ کر سکتا ہے؟
رہبر معظم آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کا جواب: ایسا شخص کھڑے ہو کر نماز شروع کرے اور اگر ممکن ہو تو معمول کے مطابق رکوع کرے۔ سجدے کے لیے کرسی پر بیٹھ جائے اور اپنے سامنے میز وغیرہ کی مدد سے سجدہ کرے۔ سجدہ کرتے وقت اپنے ہاتھوں کو میز پر رکھنے کے ساتھ اگر ممکن ہو تو اپنے پیروں کے انگوٹھوں کو بھی زمین پر رکھے۔
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کا جواب: اگر نمازی زمین پر سجدہ کرنے سے عاجز ہو تو وہ کرسی پر بیٹھ کر سجدہ کر سکتا ہے، بشرطیکہ اس کی پیشانی کسی ایسی چیز پر ہو جو سجدے کے لیے صحیح ہے، اور حتی الامکان کوشش کرے کہ سجدے کی حالت زمین کے قریب تر ہو۔
