14

جنگِ نرم: پس منظر اور موجودہ صورتحال

  • نیوز کوڈ : 2835
  • 20 April 2026 - 23:11
جنگِ نرم: پس منظر اور موجودہ صورتحال

جنگِ نرم: پس منظر اور موجودہ صورتحال

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔

تحریر: ڈاکٹر محمد لطیف مطہری

ماضی میں زیادہ تر جنگیں ہتھیاروں اور فوجی طاقت کے ذریعے لڑی جاتی تھیں جنہیں جنگِ سخت کہا جاتا ہے، لیکن موجودہ دور میں ایک نئی قسم کی جنگ بھی سامنے آئی ہے جسے جنگِ نرم کہا جاتا ہے۔ آج کے زمانے میں دونوں قسم کی جنگیں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

جنگِ سخت

جنگِ سخت سے مراد وہ جنگ ہے جس میں ہتھیاروں، فوجی طاقت، ٹینکوں، جہازوں اور دیگر عسکری وسائل کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس قسم کی جنگ میں جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتا ہے اور ملکوں کے درمیان براہِ راست لڑائی ہوتی ہے۔ تاریخ میں پہلی اور دوسری عالمی جنگیں جنگِ سخت کی نمایاں مثالیں ہیں۔ جنگِ سخت کا مقصد دشمن کو طاقت کے زور پر شکست دینا ہوتا ہے۔

جنگِ نرم

جنگِ نرم وہ جنگ ہے جو ہتھیاروں کے بغیر لڑی جاتی ہے۔ اس میں میڈیا، تعلیم، ثقافت، زبان، سوشل میڈیا اور معلومات کا استعمال کر کے لوگوں کے خیالات اور نظریات کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ جنگِ نرم میں دشمن کو ذہنی اور فکری طور پر کمزور کیا جاتا ہے تاکہ وہ بغیر لڑائی کے شکست کھا جائے۔ آج کے دور میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ جنگِ نرم کے اہم ہتھیار بن چکے ہیں۔

جنگِ سخت میں ہتھیاروں اور فوج کا استعمال ہوتا ہے جبکہ جنگِ نرم میں خیالات اور معلومات کو بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے۔ جنگِ سخت کے اثرات فوری اور واضح ہوتے ہیں جبکہ جنگِ نرم کے اثرات آہستہ آہستہ ظاہر ہوتے ہیں۔ جنگِ سخت میں جسمانی نقصان زیادہ ہوتا ہے جبکہ جنگِ نرم میں ذہنی اور ثقافتی نقصان کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

موجودہ دور کو معلومات اور ٹیکنالوجی کا دور کہا جاتا ہے، اس لیے جنگِ نرم کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ قومیں اب صرف فوجی طاقت پر انحصار نہیں کرتیں بلکہ میڈیا، تعلیم اور ثقافت کے ذریعے بھی اپنی برتری قائم کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جنگِ سخت بھی اپنی جگہ اہم ہے کیونکہ کسی ملک کی دفاعی طاقت اس کی سلامتی کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

(سافٹ وار) جنگ نرم کو کم از کم چھ سطحوں پر پرکھا جاتا ہے:

جنگ نرم کی خصوصیات

1۔پیچیدہ ہونا۔

2۔خاموش اور آرام سے لڑنا۔

3۔غافل کرنے والا۔

4۔جدید ترین وسائل کے ساتھ ہونا۔

5۔نہایت ہوشمندانہ طریقے سے لڑنا۔

6۔منظم و مرتب ہونا۔

7۔ تیز اور جلد سرایت کرنا۔

8۔اپنے اور غیر کے درمیان قطعی حدود کا فقدان۔

جنگ نرم کے طریقے

1۔لوگوں کو دھوکہ دینا۔

2۔افواہیں پھیلانا۔

3۔معاشرے میں شکوک پیدا کرنا۔

4۔پروگراموں میں تخریب کاری۔

5۔اثر انداز ہونا۔(افراد پر اثر ،اداروں پر اثر، منصوبوں اور فیصلوں پر اثر)

6۔کچھ افراد اور گروہ کابدامنی پھیلانا۔

جنگ نرم کے آلات اور ذرائع

1۔میڈیا؛ نرم جنگ کے سب سے اہم وسیلے: سیٹلائٹ، انٹرنیٹ، سائبر اسپیس،سوشل میڈیا۔

2۔زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات یعنی سلبریٹی(فنکار، کھلاڑی، شاعر، گلوکار وغیرہ)

جنگ نرم کے اہداف

1۔عقائد اور اقدار میں تبدیلی

2۔افکار اور نظریات میں تبدیلی۔

3۔رویے میں تبدیلی۔

4۔معاشرتی ڈھانچے میں تبدیلی (حتمی مقصد)۔

جنگ نرم کے نتائج

1۔ قومی مزاحمت کو کمزور کرنا۔

2۔اتحاد و اتفاق کو ختم کرنا۔

3۔ معاشرے کے ذہنی سکون کو خراب کرنا۔

4۔معاشرے میں موجودہ سطحی اور معمولی خلا کو گہرا کرنا اور غلط جھوٹے اختلافات ایجاد کرنا۔

5۔بیرون ملک رجحانات کو مضبوط کرنا۔

6۔ دیسی، روایتی اور اسلامی طرز زندگی کو عیش پسندی،تجمل پسندی اور اسراف میں تبدیل کرنا۔

7۔طہارت اور پاکیزگی کے بارے میں لوگوں کے نظریہ کو مکمل طور پر حفظان صحت کے نقطہ نظر میں تبدیل کرنا: جیسے کتوں کو ٹیکہ لگایا جاتا ہے اور انہیں قیمتی شیمپو سے دھویا جاتا ہے، اس لیے انہیں گھر میں رکھ سکتا ہے۔

8۔اپنے اردگرد کے ماحول اور لوگوں سے بے حسی کو فروغ دینا، چاہے وہ آپ کا پڑوسی ہو، کوئی دوسرا شہر ہو یا کوئی اور ملک۔

جنگ نرم سے نمٹنے کا طریقہ کار

1۔خدا پر توکل کرنا اور تقویٰ اور عبادت کی پابندی کرنا۔

2۔بصیرت میں اضافہ۔

3۔نیک کام کرنا۔

4۔یکجہتی کو مضبوط کرنا۔

5۔عوام کی خدمت کرنا۔

6۔اہل افراد کا انتخاب۔

7۔کرپشن کے خلاف جنگ۔

8۔لوگوں کے ساتھ دیانت داری۔

9۔مذہبی اور دینی محافل میں شرکت۔

10۔قربانی کے جذبے کو تقویت دینا۔

11۔معاشرے میں امید کو مضبوط کرنا۔

12۔نوجوانوں کے کردار پر یقین کرنا۔

13۔بچوں اور طلباء کی تربیت پر سنجیدگی سے توجہ دینا۔

14۔جوانوں کے لئے نکاح کی سہولت فراہم کرنا۔

15۔لوگوں کی معیشت پر توجہ کرنا

16۔ہم انجام دے سکتے ہیں۔اس بنیادی اصل پر یقین رکھنا۔

17۔سادہ زیستی انتخاب کرنا اور اسراف سے اجتناب کرنا۔

18۔ملکی محصولات کا استعمال ۔

19۔محرومیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا۔

20۔لوگوں اور اہلکاروں کے درمیان غیر ضروری اور طبقاتی فاصلے کو کم کرنا۔

جنگ نرم اور جنگ سخت کے درمیان فرق

1۔جنگ نرم کا دائرہ کار سماجی، ثقافتی اور سیاسی ہوتا ہے، جبکہ جنگ سخت کا تعلق امنیت اور فوج سے ہوتا ہے۔

2۔جنگ نرم پیچیدہ ہوتے ہیں اور یہ تھینک ٹینک کی ذہنی ساخت کا نتیجہ ہوتے ہیں،اس لیے ان کی اندازہ گیری مشکل ہے۔جبکہ جنگ سخت عینی،حقیقی اور محسوس ہوتے ہیں اور انہیں مخصوص معیارات کے ذریعے انداز لگایاجا سکتا ہے۔

3۔جنگ سخت نافذ کرنے کا طریقہ کارطاقت اور زور و زبردستی ہے، جبکہ جنگ نرم میں ترغیب اور قائل کرنے کا طریقہ استعمال ہوتا ہے۔

جنگ سخت کا مقصد سرزمین پر قبضہ کرنا ہے، جبکہ جنگ نرم کا مقصد مخالف کے انتخاب، فیصلہ سازی کے عمل اور طرزِ عمل پر اثر ڈالنا اور بالآخر اس کی ثقافتی شناخت کو ختم کرنا ہے۔

4۔نرم طریقہ ہائے فکر میں سلامتی کا تصور اقدار اور سماجی شناختوں کی حفاظت پر مشتمل ہے، جبکہ جنگ سخت میں سلامتی کا مطلب بیرونی خطرے کا نہ ہونا ہے۔

5۔ جنگ سخت محسوس اور ردِعمل پیدا کرنے والے ہوتے ہیں، جبکہ جنگ نرم اپنی غیر محسوس نوعیت کی وجہ سے اکثر ردِعمل کا باعث نہیں بنتے۔

6۔ جنگ سخت کے معاملے میں ریاستیں بنیادی طور پر سلامتی کا مرکز ہوتی ہیں، جبکہ جنگ نرم میں سلامتی کا مرکز ذیلی قومی اور بالاقومی سطحیں ہوتی ہیں۔

7۔نئے سلامتی اور امنیتی نقطہ ہائے نظر میں جنگ سخت کا استعمال بنیادی طور پر مخالف سیاسی وامنیتی نظاموں کو گرانے کے مترادف ہے، جبکہ نئے سلامتی نقطہ ہائے نظر میں جنگ نرم خطرے کا استعمال مخالف سیاسی نظاموں کے خلاف لبرل نظاموں اور جمہوریت کے فکری اور عملی نمونوں کے تحت ثقافت سازی اور ادارہ سازی کے ہم معنی ہے۔

جنگ نرم بھی جنگ سخت کی طرح مختلف مقاصد رکھتی ہے اور عام طور پر دونوں کا آخری ہدف کسی ملک کے سیاسی نظام کو مکمل طور پر تبدیل کرنا ہوتا ہے، اگرچہ یہ کبھی کبھی محدود تر مقاصد کے لیے بھی کی جاتی ہے۔ حقیقت میں جنگ نرم اور جنگ سخت ایک ہی مقصد کے حصول کی کوشش کرتی ہیں اور یہی ان کا مشترک پہلو ہے۔ بہرحال ان جنگوں کا اصل مقصد کسی نظام کے اصولوں اور طرزِ عمل کو تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا، یا خاص طور پر خود نظام کو بدل ڈالنا ہوتا ہے۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2835

ٹیگز

تبصرے