1

مسلمانوں کی مصیبتوں کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ / آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ

  • نیوز کوڈ : 3247
  • 15 August 2026 - 1:50
مسلمانوں کی مصیبتوں کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ / آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ

مسلمانوں کی مصیبتوں کی بنیادی وجہ کیا ہے؟ / آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ

رپورٹ 13 جولائی 2013

صراط ٹائمز/ آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ نے امام حسن مجتبیٰؑ کی سیرت سے اہم سبق بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی معاشرے کی بڑی آفت، صحیح شناخت اور بصیرت کی کمزوری ہے۔

آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدیؒ کے مطابق امام حسن علیہ السلام کی زندگی اور اُس دور کے حالات کا مطالعہ یہ واضح کرتا ہے کہ اسلامی معاشرے میں فکری و ثقافتی پستی اور حق و باطل کی شناخت میں کمزوری، بڑے بحرانوں کا سبب بنتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُس دور کے معاشرے میں لوگوں کی فکری اور ثقافتی سطح اس قدر کمزور تھی کہ وہ جعلی احادیث اور منافقانہ طرزِ عمل سے باآسانی متاثر ہو جاتے تھے۔ حتیٰ کہ بعض افراد اہلِ بیتؑ جیسی عظیم ہستیوں کے سامنے بھی یہ اعتراض کرتے تھے کہ آپ نے مسلمانوں میں اختلاف کیوں پیدا کیا؟

آیت اللہ مصباح یزدیؒ نے اس حقیقت پر زور دیا کہ بصیرت کی کمی صرف ایک فرد کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کو گمراہی اور بحران کی طرف لے جا سکتی ہے۔

ان کے مطابق، اسلام کی ابتدائی تاریخ سے لے کر آج تک مسلمانوں کو درپیش بہت سے مسائل اور مصیبتوں کے بنیادی اسباب میں خواص کی بے بصیرتی، عوام کی کمزور شناخت اور معاشرے کی پست فکری و ثقافتی سطح نمایاں عوامل رہے ہیں۔

انہوں نے امام حسن علیہ السلام کی زندگی کو اس حوالے سے ایک اہم درس قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے کی حفاظت کے لیے صرف ظاہری طور پر حق کے ساتھ ہونا کافی نہیں، بلکہ حق کی صحیح شناخت، دشمن کی پہچان اور حالات کا درست ادراک بھی ضروری ہے۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=3247

ٹیگز

تبصرے