36

جدید دنیا کے خفیہ حکمران اور اس کا علاج

  • نیوز کوڈ : 2472
  • 27 November 2025 - 21:20
جدید دنیا کے خفیہ حکمران اور اس کا علاج

جدید دنیا کے خفیہ حکمران اور اس کا علاج

لاحول ولاقوۃ الاباللہ

سید جہانزیب عابدی

یہ بات بظاہر درست معلوم ہوتی ہے کہ آج کی دنیا پر امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسرائیل جیسے ممالک کا غلبہ ہے۔ ان کی فوجی طاقت، معاشی اثرورسوخ، میڈیا پر کنٹرول، اور بین الاقوامی اداروں میں ان کی حیثیت اتنی مضبوط ہے کہ عام فہم میں یہی تصور پیدا ہوتا ہے کہ دنیا کی اصل طاقت یہی ممالک ہیں۔ لیکن جب انسان گہرائی سے مطالعہ کرتا ہے، تاریخ، معیشت، عالمی مالیاتی نظام، خفیہ تنظیموں، میڈیا نیٹ ورکس، اور مخصوص خاندانی اقتدار کی گتھیوں کو کھول کر دیکھتا ہے تو یہ اندازہ ہوتا ہے کہ ان طاقتور ممالک کے پس پردہ بھی ایک اور طاقت موجود ہے جو اصل فیصلے کرتی ہے، پالیسیاں طے کرتی ہے، اور حتیٰ کہ حکومتیں بھی گراتی اور بناتی ہے۔

یہ طاقت درحقیقت ایک ایسا پیچیدہ عالمی نظام ہے جس کی جڑیں بین الاقوامی مالیاتی اداروں، خفیہ لابیوں، صہیونی خاندانوں اور صدیوں پرانے ایجنڈے میں پیوست ہیں۔ دنیا کے بڑے مالیاتی بینک، جیسے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف، اور مرکزی بینکنگ نظام (جیسے فیڈرل ریزرو) درحقیقت ان چند خاندانوں کے زیراثر ہیں جنہوں نے سودی نظام کو دنیا پر مسلط کر کے اسے اپنا غلام بنا لیا ہے۔ ان میں سب سے نمایاں “روتھ چائلڈ”، “راک فیلر”، اور “واربرگ” جیسے خاندان ہیں جن کی دولت، اثرو رسوخ، اور سیاسی رسائی کا اندازہ عام آدمی لگا ہی نہیں سکتا۔ یہ خاندان صرف سرمایہ دار نہیں بلکہ عالمی نظریاتی تحریکوں، خفیہ تنظیموں (جیسے فری میسنری اور الیومیناتی)، اور میڈیا نیٹ ورکس کے مالک اور معمار ہیں۔

امریکہ جیسی سپر پاور بھی ان خاندانوں کے بنائے ہوئے معاشی، عسکری اور نظریاتی ڈھانچے کے اندر کام کرتی ہے۔ امریکی صدر ہو یا برطانوی وزیراعظم، وہ درحقیقت انہی لابیوں کے طے کردہ ایجنڈے کے تحت کام کرتے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ، پینٹاگون، سی آئی اے، ایم آئی سکس، موساد، یہ سب ادارے ظاہراً قومی مفاد کے محافظ ہیں، لیکن دراصل ان کا تعلق ایک ایسے عالمی نیٹ ورک سے ہے جو دنیا کو ایک مخصوص سمت میں لے جا رہا ہے، جس کا مقصد ایک نیا عالمی نظام قائم کرنا ہے جس میں مذہب، قومی خودمختاری، روایتی اقدار، اور عوامی مرضی کی کوئی حیثیت نہ ہو۔ اس نظام کا مرکز صرف دولت، طاقت اور کنٹرول ہے، اور اس کنٹرول کے ذریعے پوری انسانیت کو ایک فکری غلامی میں مبتلا کرنا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اکثر وہ ممالک جو ان طاقتوں کے نظام سے بغاوت کرنے کی کوشش کرتے ہیں، یا تو انہیں دہشت گرد قرار دے دیا جاتا ہے، یا ان میں خانہ جنگی، بغاوت، یا اقتصادی تباہی کے منصوبے نافذ کر دیے جاتے ہیں۔ افغانستان، عراق، لیبیا، شام، ایران، اور وینزویلا جیسے ممالک کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ ان کے خلاف جو کارروائیاں کی گئیں وہ بظاہر جمہوریت، انسانی حقوق یا عالمی امن کے نام پر تھیں، لیکن دراصل وہ سب اقدامات اس عالمی نظام کو قائم رکھنے کے لیے تھے جس کے ذریعے یہ خفیہ طاقتیں دنیا پر حکمرانی کر رہی ہیں۔

ان خفیہ قوتوں کا سب سے مؤثر ہتھیار “میڈیا” ہے، جس کے ذریعے وہ حقیقت کو چھپا کر جھوٹ کو سچ اور سچ کو جھوٹ بنا کر پیش کرتے ہیں۔ عوام کی سوچ، طرزِ زندگی، عقائد، حتیٰ کہ اُن کے خواب بھی انہی میڈیا مافیاز کے کنٹرول میں ہیں۔ ہالی وُڈ، نیٹ فلکس، سی این این، بی بی سی، اور دیگر بڑے چینلز و پلیٹ فارمز انہی قوتوں کے زیر اثر ہیں۔ ان کا مقصد صرف تفریح یا معلومات دینا نہیں بلکہ ذہن سازی کرنا اور دنیا کو ایک مخصوص نظریے کے مطابق ڈھالنا ہے، تاکہ عوام کبھی اصل دشمن کو پہچان ہی نہ سکیں۔

یہ خفیہ طاقتیں مذہب، تہذیب، ثقافت اور روحانیت کو ختم کر کے ایک ایسی “عالمی شناخت” قائم کرنا چاہتی ہیں جو صرف صارفیت، لذت پرستی، اور غلامی پر مبنی ہو۔ ان کے نزدیک خدا کی بندگی نہیں بلکہ سرمایہ کی پوجا اہم ہے۔ ان کا سب سے بڑا ہدف اسلام، خصوصاً حقیقی محمدی اسلام ہے، کیونکہ یہی ایک نظریہ ہے جو ان کی فکری و تہذیبی آمریت کے خلاف مزاحمت کی قوت رکھتا ہے۔ اس لیے وہ اسلام کو دہشت گردی سے جوڑتے ہیں، مسلمانوں کو منتشر کرتے ہیں، اور اسلامی تعلیمات کو یا تو مسخ کرتے ہیں یا مذاق بناتے ہیں۔

لہٰذا جب ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ امریکہ یا یورپ دنیا پر حکومت کر رہے ہیں، تو دراصل ہم ایک سطحی فہم میں مبتلا ہوتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ممالک خود بھی ایک ایسے عالمی منصوبے کے مہرے ہیں جس کی حکمتِ عملی ان چند خفیہ طاقتوں کے ہاتھ میں ہے جو دنیا کو انسانیت سے خالی، مادہ پرستی سے بھری، اور روحانی طور پر مردہ بنانے کے منصوبے پر عمل کر رہی ہیں۔ ان کے مقابلے میں صرف وہی قوت کھڑی ہو سکتی ہے جو خدا پر یقین رکھتی ہو، جس کا مرکز عدل، معرفت اور اخلاق ہو، اور جس کی قیادت کسی ایسے امام کے ہاتھ میں ہو جو ظاہری اور باطنی بصیرت کا حامل ہو۔ یہی وجہ ہے کہ “انتظار” اور “ظہور” جیسے تصورات، استعمار اور صہیونیت کے لیے سب سے بڑی فکری رکاوٹ ہیں، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ایک دن ایسی قیادت ضرور ظاہر ہوگی جو ان کے اس فریبِ عالمی نظام کو نیست و نابود کر دے گی۔

صہیونی طاقت اپنی بین الاقوامی حکمتِ عملی کو انتہائی منظم، خفیہ، اور تدریجی انداز میں بروئے کار لاتی ہے۔ یہ کوئی سطحی یا وقتی منصوبہ نہیں بلکہ ایک صدیوں پر محیط ایک گہرا نظریاتی اور عملی نیٹ ورک ہے جس کا مقصد عالمی سطح پر اثر و رسوخ قائم کرنا، مالیاتی، سیاسی، ثقافتی، اور نظریاتی میدانوں میں بالا دستی حاصل کرنا، اور بالآخر دنیا کو ایک ایسے عالمی نظام کی طرف دھکیلنا ہے جس میں طاقت، دولت، اور فیصلہ سازی صرف مخصوص ہاتھوں میں مرتکز ہو۔

اس حکمتِ عملی کا پہلا ستون مالیاتی نظام ہے۔ روتھ چائلڈ اور دیگر طاقتور صہیونی خاندانوں نے بینکنگ سسٹم پر قابض ہو کر عالمی معیشت کو اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ عالمی بینک، آئی ایم ایف، فیڈرل ریزرو جیسے ادارے دراصل انہی طاقتوں کے ماتحت کام کرتے ہیں۔ یہ ادارے بظاہر ممالک کو ترقی اور مالی امداد فراہم کرتے ہیں، لیکن اصل میں یہ انہیں سودی غلامی، شرائط، اور قرضوں کے جال میں جکڑ کر ان کی خودمختاری چھین لیتے ہیں۔ جب کوئی ملک ان کے نظام سے ہٹنے کی کوشش کرتا ہے تو اسے یا تو “ناکام ریاست” بنا دیا جاتا ہے یا اس کے خلاف پابندیاں، بغاوتیں یا عسکری کارروائیاں شروع ہو جاتی ہیں۔

دوسرا ستون سیاسی نظام ہے۔ صہیونی لابیوں نے امریکہ اور یورپ کی سیاست میں اس حد تک گھس پیٹھ کر لی ہے کہ پارلیمان سے لے کر ایوانِ صدارت تک فیصلے انہی کے زیرِ اثر ہوتے ہیں۔ “AIPAC” جیسی تنظیمیں امریکی پالیسی سازی پر گہرا اثر ڈالتی ہیں۔ صدارتی امیدواروں کو کامیابی کے لیے ان لابیوں کی حمایت درکار ہوتی ہے، اور اگر کوئی امیدوار یا سیاستدان ان کے خلاف بولنے کی جرات کرے تو یا تو اسے منظر سے ہٹا دیا جاتا ہے، بدنام کیا جاتا ہے یا میڈیا کے ذریعے ختم کر دیا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے وہ اسرائیل کی حفاظت، مشرق وسطیٰ میں اپنے مفادات، اور مسلم ممالک کی تقسیم جیسے ایجنڈے آگے بڑھاتے ہیں۔

تیسرا اہم شعبہ میڈیا اور اطلاعات ہے۔ صہیونی طاقتیں دنیا کے بڑے میڈیا نیٹ ورکس، فلمی اداروں، خبروں کی ایجنسیوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اثر رکھتے ہیں۔ سی این این، بی بی سی، نیو یارک ٹائمز، واشنگٹن پوسٹ جیسے ادارے انہی کے بیانیے کو دنیا کے سامنے پھیلاتے ہیں۔ یہ میڈیا نہ صرف عوام کی سوچ تشکیل دیتا ہے بلکہ سچ اور جھوٹ کی تمیز کو بھی مٹا دیتا ہے۔ اس کے ذریعے مسلمانوں کو دہشت گرد، مزاحمت کو بغاوت، اور ظلم کو انصاف بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ ہالی وُڈ اور نیٹ فلکس جیسے پلیٹ فارم بھی اسی فکری یلغار کا حصہ ہیں، جہاں اسلامی اقدار، مشرقی روایات، اور خاندانی نظام کو مذاق بنا کر پیش کیا جاتا ہے تاکہ نوجوان نسل فکری طور پر مغلوب ہو جائے۔

چوتھا ذریعہ تعلیم اور فکری ادارے ہیں۔ صہیونی قوتوں نے عالمی جامعات، تھنک ٹینکس، اور علمی مراکز پر بھی اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ ہارورڈ، ییل، آکسفورڈ جیسے اداروں سے وہ دانشور اور رہنما تیار کیے جاتے ہیں جو آگے چل کر عالمی اداروں، اقوام متحدہ، یا قومی حکومتوں کا حصہ بنتے ہیں۔ ان اداروں کے ذریعے عالمی بیانیہ مرتب کیا جاتا ہے، نئی نسل کی ذہن سازی کی جاتی ہے، اور ایسی زبان اور اصطلاحات متعارف کروائی جاتی ہیں جو صہیونی نظام کو ایک فطری اور ناگزیر حقیقت کے طور پر پیش کریں۔

پانچواں اور سب سے خفیہ پہلو خفیہ تنظیموں، لابیوں، اور غیر سرکاری نیٹ ورکس کا ہے جیسے فری میسنری، الیومیناتی، اور دیگر پوشیدہ حلقے۔ یہ تنظیمیں بظاہر علمی، فلاحی یا روحانی تحریکوں کے طور پر سامنے آتی ہیں، مگر درحقیقت ان کا کام مخصوص افراد کو بھرتی کرنا، انہیں مخصوص نظریے کے تحت تربیت دینا، اور پھر انہیں حساس عہدوں پر پہنچانا ہوتا ہے۔ ان کے اندرونی مراسم، علامات، اور قواعد و ضوابط صدیوں پرانے صہیونی متون اور عقائد پر مبنی ہوتے ہیں جن کا مقصد دنیا کو ایک ایسے “نئے عالمی نظام” میں لانا ہے جو دجالی فکر کی جھلک رکھتا ہے۔

یہ سب عناصر مل کر ایک ایسا عالمی جال بناتے ہیں جس میں اکثر ریاستیں، ادارے، اور اقوام محض مہرے بن جاتی ہیں۔ انہیں آزادی، ترقی، حقوق، اور امن کے نام پر وہ سب کچھ قبول کروایا جاتا ہے جو حقیقت میں فکری اور نظریاتی غلامی ہے۔ یہ نظام اپنی حقیقت کو چھپانے کے لیے ہمیشہ انسانیت، ترقی، اور آزادی جیسے نعروں کو استعمال کرتا ہے، جبکہ اس کے اصل مقاصد سرمایہ داری کا تحفظ، اسرائیل کا دفاع، اور عالمی روحانی بیداری کا خاتمہ ہیں۔

لہٰذا صہیونی طاقتیں بین الاقوامی سطح پر اپنے معاملات کو اس قدر باریکی، تسلسل، اور پیشگی منصوبہ بندی سے چلاتی ہیں کہ بظاہر یہ سب کچھ قدرتی اور خود رَو محسوس ہوتا ہے، حالانکہ اس کے پیچھے صدیوں پرانی چالاکی، فکری تسلط، اور دجل کا وہ نظام ہے جو اب تقریباً دنیا کے ہر شعبے میں سرایت کر چکا ہے۔ ان کا سب سے بڑا ہدف یہ ہے کہ کوئی بھی امت یا قوم ان کی حقیقت کو پہچان نہ سکے، اور اگر پہچان لے، تو وہ کبھی متحد نہ ہو۔

تاریخی تناظر میں دیکھیں تو صہیونیت اپنےفسادی کردار کے ساتھ بہت سے واقعات میں ملوث رہی ہے جیے سکہ ریناسنس، یا تجدیدِ علوم، کا آغاز یورپ میں 14ویں سے 17ویں صدی کے درمیان ہوا۔ اسے سائنسی، فلسفیانہ اور فنی نشاۃ ثانیہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ تحریک کلیسائی اجارہ داری کے خلاف ایک ذہنی بغاوت بھی تھی، جس نے فرد کی آزادی، علم کی ترویج اور تجرباتی سائنس کو فروغ دیا۔ بعض نظریات کے مطابق اس دور میں یہودی دانشوروں، خصوصاً قبالائی مفکرین کا گہرا اثر تھا۔ خاص طور پر ہسپانیہ سے نکالے گئے یہودیوں نے اٹلی میں آکر طب، فلسفہ اور سائنس کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ کچھ مؤرخین کا ماننا ہے کہ یہ مفکرین ہیومنزم اور سیکولر سوچ کے فروغ کے ذریعے عیسائی کلیسا کی گرفت کم کرنے اور ایک نئے عالمی نظام کی بنیاد رکھنے کی کوشش میں مصروف تھے۔

انقلابِ فرانس 1789 میں وقوع پذیر ہوا، جسے عام طور پر بادشاہت، کلیسا اور اشرافیہ کے خلاف عوامی بغاوت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس میں مساوات، آزادی اور اخوت کے نعرے بلند کیے گئے۔ لیکن بعض محققین اور نظریاتی اسکالرز کا کہنا ہے کہ اس انقلاب کو Freemasons اور Illuminati جیسی خفیہ تنظیموں نے منظم کیا، جن میں صہیونی عقائد کے حامل افراد شامل تھے۔ ان کے مطابق اس انقلاب کا اصل مقصد یورپ کی روایتی بادشاہتوں کو گرا کر مذہب و ریاست کو علیحدہ کرنا، سرمایہ دارانہ نظام کو فروغ دینا، اور تعلیم و سیاست پر بالواسطہ قبضہ حاصل کرنا تھا۔

صنعتی انقلاب جو 1760 سے 1840 کے درمیان برپا ہوا، دراصل ایک سائنسی اور تکنیکی پیش رفت تھی جس نے پیداوار، تجارت اور روزمرہ زندگی میں انقلابی تبدیلیاں پیدا کیں۔ صہیونی نقطۂ نظر سے دیکھا جائے تو اس انقلاب نے سرمایہ دارانہ نظام کو جنم دیا، جس کے نتیجے میں بینکنگ، مالیاتی ادارے اور انٹرنیشنل مارکیٹس قائم ہوئیں۔ ان اداروں پر بعد میں ایسے یہودی بینکار خاندانوں کا کنٹرول قائم ہوا، جن میں Rothschild خاندان سب سے نمایاں ہے۔ ان خاندانوں نے صنعتی انقلاب کے ثمرات سے زبردست مالی قوت حاصل کی، جسے وہ عالمی سیاست پر اثر انداز ہونے کے لیے استعمال کرتے رہے۔

پہلی جنگِ عظیم 1914 سے 1918 تک جاری رہی، جس میں یورپی طاقتیں آپس میں برسرپیکار ہوئیں۔ اس جنگ کے دوران 1917 میں برطانوی حکومت نے بالفور اعلامیہ جاری کیا، جس میں فلسطین میں یہودی وطن کے قیام کی حمایت کی گئی۔ بہت سے مبصرین کا خیال ہے کہ اس اعلامیے کے پسِ پردہ یہودی لابی کی سفارتی کوششیں تھیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ برطانیہ نے یہودیوں کی مالی و سفارتی حمایت حاصل کرنے کے بدلے اس اعلامیہ پر رضامندی ظاہر کی۔ اس حوالے سے Rothschild خاندان کی مالی معاونت کو بھی ایک اہم عامل سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جنگِ عظیم 1939 سے 1945 کے درمیان ہوئی، جسے فاشزم کے خلاف ایک عالمی جنگ قرار دیا جاتا ہے۔ لیکن بعض نظریات کے مطابق اس جنگ کے بعد ہونے والے ہولوکاسٹ نے عالمی سطح پر یہودیوں کے لیے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی۔ 1948 میں اسرائیل کے قیام کو بعض مبصرین ایک “منصوبہ بند نتیجہ” سمجھتے ہیں، جس کے لیے ہولوکاسٹ کو ایک سیاسی ایجنڈے کے طور پر استعمال کیا گیا۔ اس تناظر میں میڈیا، بینکنگ اور سفارت کاری میں یہودی اثر و رسوخ کو کلیدی اہمیت دی جاتی ہے، جس کے ذریعے عالمی رائے عامہ کو متأثر کیا گیا۔

اگرچہ صہیونی طاقتیں دنیا کے بیشتر شعبوں اور حکومتوں پر اثر انداز ہو چکی ہیں، لیکن اب بھی کچھ ایسے شعبے، افراد اور ممالک باقی ہیں جو یا تو مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں نہیں آئے یا مسلسل مزاحمت کی حالت میں ہیں۔ یہ مزاحمت ہر جگہ یکساں نہیں، بلکہ مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتی ہے — کہیں فکری سطح پر، کہیں عسکری، کہیں سیاسی، اور کہیں روحانی۔

سب سے اہم مزاحمت اسلامی دنیا کے اندر موجود نظریاتی حلقوں سے آتی ہے، خاص طور پر وہ افراد اور گروہ جو قرآن و سنت کے گہرے فہم، روحانی شعور، اور استعمار مخالف فکر کے حامل ہیں۔ یہ علماء، فلاسفہ، اور مجاہدین صہیونی نظام کو پہچان چکے ہیں اور اس کے خلاف فکری بیداری پیدا کر رہے ہیں۔ ایران ایک ایسا ملک ہے جو صہیونی عالمی نظام کی کھلم کھلا مخالفت کرتا ہے، اور اس کا پورا انقلابی ڈھانچہ اسی تصور پر قائم ہے کہ دنیا پر ایک باطل نظام مسلط ہے جس سے آزادی صرف خدا پر کامل ایمان اور ظہورِ حق کی راہ سے ممکن ہے۔ حزب اللہ جیسی تنظیمیں، اگرچہ جغرافیائی طور پر چھوٹی ہیں، مگر وہ فکری طور پر اس نظام کے خلاف سب سے زیادہ بیدار اور منظم مزاحمت پیش کرتی ہیں۔

اسی طرح بعض روسی اور چینی حلقے، خاص طور پر وہ جو مغربی مالیاتی نظام اور نیو ورلڈ آرڈر کے خلاف قومی خودمختاری کو اہمیت دیتے ہیں، وہ بھی اس تسلط کو چیلنج کر رہے ہیں۔ چین، اگرچہ خود بھی ایک طاقتور اور بعض اوقات ظالم حکومت کے طور پر جانا جاتا ہے، مگر وہ صہیونی سرمایہ دارانہ نظام کا مکمل حصہ نہیں بنا — بلکہ وہ ایک متبادل اقتصادی اور سیاسی بلاک کھڑا کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جیسے کہ BRICS۔ روس، خاص طور پر ولادیمیر پوتن کے دور میں، بارہا مغرب کی اخلاقی و ثقافتی یلغار پر تنقید کر چکا ہے، اور مغربی لبرل نظام سے اپنی شناخت کو الگ رکھنا چاہتا ہے۔

مغرب کے اندر بھی چند جری صحافی، محقق، اور مفکر موجود ہیں جو حقیقت کو سمجھ چکے ہیں اور اپنے محدود وسائل کے باوجود سچ بولنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جولیان آسانج، ایڈورڈ اسنودن جیسے افراد یا پروفیسر نورمن فنکلستائن جیسے یہودی نقاد، صہیونیت کی حقیقت اور اسرائیلی مظالم پر روشنی ڈالتے رہے ہیں۔ لیکن ان افراد کو یا تو خاموش کر دیا جاتا ہے، یا جلاوطنی و قید کی زندگی دی جاتی ہے۔

انٹرنیٹ اور متبادل میڈیا بھی ایک ایسا میدان ہے جو ابھی پوری طرح ان کے کنٹرول میں نہیں آیا، اگرچہ وہ اسے قابو پانے کے لیے سرگرم ہیں۔ سوشل میڈیا پر کچھ آزاد آوازیں اب بھی باقی ہیں جو لوگوں کو بیدار کرتی ہیں، حقائق کو سامنے لاتی ہیں، اور دنیا کے حقیقی نقشے کو واضح کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب “فیک نیوز”، “ریڈیکلائزیشن” اور “معلوماتی دہشتگردی” جیسے نئے الزامات کے ذریعے ان آوازوں کو بھی قابو کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

روحانی طور پر بھی، کچھ صوفی، عرفاء، اور اہلِ باطن ایسے ہیں جن کی نگاہ دجالی نظام کی حقیقت پر ہے، اور وہ دنیا کو بیدار کرنے میں لگے ہوئے ہیں — نہ نعرے بازی کے ذریعے، نہ سیاسی مطالبات کے ذریعے، بلکہ باطن کی تطہیر، علم کی روشنی، اور یقین کے ساتھ۔ ان کی تعداد شاید کم ہے، مگر ان کی تاثیر ان لوگوں سے زیادہ ہے جو صرف شور و غوغا کرتے ہیں۔

دنیا مکمل طور پر ان کے کنٹرول میں نہیں آئی۔ مزاحمت موجود ہے — کبھی خاموش، کبھی علانیہ، کبھی فکری، کبھی سیاسی، کبھی روحانی۔ یہی مزاحمت اس بات کی علامت ہے کہ نظامِ باطل مکمل فتح حاصل نہیں کر سکا۔ مگر اس مزاحمت کو زندہ رکھنے کے لیے شعور، اتحاد، اور قربانی ضروری ہے، اور یہی وہ کام ہے جس سے صہیونی طاقتیں سب سے زیادہ خائف ہیں۔

اس صہیونی طاقت کی مخالفت محض کسی قوم، نسل یا مذہب کی بنیاد پر نہیں کی جاتی بلکہ اس نظریے، طریقہ کار اور عالمی اثر و رسوخ کی بنیاد پر کی جاتی ہے جو انسانیت، روحانیت، حریت، اور عدل کے بنیادی اصولوں سے ٹکراتا ہے۔ یہ طاقت اپنی ظاہری ترقی، سائنسی غلبے، اور سفارتی چالاکی کے پیچھے ایک ایسا نظام لے کر آئی ہے جو انسان کو خالص مادی سوچ میں جکڑ کر رکھ دیتا ہے، آزادی کی جگہ غلامی، سچ کی جگہ فریب، اور خدا پر توکل کی جگہ سرمایہ و طاقت پر انحصار سکھاتا ہے۔ یہ وہ نظام ہے جو پوری انسانیت کو ایک مصنوعی، خودغرض، اور روحانی طور پر بے جان مخلوق میں تبدیل کر رہا ہے۔ اس طاقت کی مخالفت اس لیے ضروری ہے کہ اگر اس کے خلاف آواز نہ اٹھائی گئی تو انسان صرف ظاہری طور پر نہیں بلکہ باطنی طور پر بھی مسخ ہو جائے گا، یہاں تک کہ وہ اپنے رب کو بھول جائے گا، اپنی فطرت کو کھو دے گا، اور ایک ایسی دنیا میں زندہ رہے گا جہاں “انسان” کی تعریف صرف مشین، عدد، اور صارف تک محدود ہو گی۔

ان کے مقابلے کے لیے سب سے پہلے نفسیاتی سطح پر بغاوت ضروری ہے، یعنی انسان کو اپنے ذہن سے یہ غلامی نکالنی ہو گی کہ وہ مغرب یا صہیونی نظام کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا۔ یہ نظام سب سے پہلے انسان کے ذہن پر قبضہ کرتا ہے، اسے حقیر، کمزور، اور ناکام محسوس کرواتا ہے تاکہ وہ مزاحمت کے قابل ہی نہ رہے۔ اس کے مقابلے میں جن کے پاس سچا عقیدہ، مضبوط ایمان، اور روحانی یقین ہو، وہی اس غلامی کو توڑ سکتے ہیں۔ لہٰذا سب سے پہلا ہتھیار ایمان، یقین، اور شعور ہے۔ جب انسان اس باطل نظام کو پہچان لیتا ہے اور جان لیتا ہے کہ اس کا خالق اس سے بڑا ہے، تو پھر خوف ٹوٹ جاتا ہے۔ یہی نفسیاتی آزادی ہر مادی جدوجہد کی بنیاد بنتی ہے۔

مادّی وسائل کی بات کی جائے تو ظاہر ہے کہ صہیونی طاقت دنیا کے بیشتر مالیاتی، عسکری، اور سائنسی وسائل پر قابض ہے، مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہر مزاحمت ناکام ہے۔ مزاحمت کی کامیابی کا انحصار وسائل سے زیادہ حکمت، اتحاد، استقامت، اور نظریاتی پختگی پر ہوتا ہے۔ اسلامی دنیا کے کچھ حصوں، جیسے ایران، بعض مزاحمتی تنظیموں، اور بعض عوامی تحریکوں کے پاس یہ مادّی و عسکری طاقت محدود ہونے کے باوجود ایسی اخلاقی و روحانی توانائی ہے جو دشمن کے دل میں خوف پیدا کرتی ہے۔ ان کے پاس وہ جذبہ ہے جو کسی بڑی فوج سے زیادہ مہلک ہوتا ہے — یعنی شہادت، قربانی، اور باطل کے سامنے نہ جھکنے کا عزم۔

لائحہ عمل کی بات کی جائے تو سب سے پہلے فکری و تعلیمی محاذ پر ایک نئی بیداری کی ضرورت ہے۔ ہمیں ایسے تعلیمی نظام، ذرائع ابلاغ، اور ادارے بنانے ہوں گے جو صہیونی بیانیے کے متبادل ہوں۔ ہمیں اپنے بچوں کو وہ تاریخ، وہ زبان، اور وہ نظریہ دینا ہو گا جو انہیں دنیا کی حقیقت، باطل کے فریب، اور حق کی پہچان دے سکے۔ اسی طرح ہمیں روحانی سطح پر بھی دوبارہ اللہ سے تعلق مضبوط کرنا ہو گا، تاکہ ہمارے فیصلے صرف معاشی، سیاسی یا وقتی نہ ہوں، بلکہ ان کی بنیاد رضائے الٰہی اور ابدی کامیابی ہو۔ ہمیں اپنی ثقافت، اقدار، اور معاشرتی نظام کو بھی ان کے اثر سے پاک کرنا ہو گا، تاکہ ہم خود کو آزاد قوم کی حیثیت سے شناخت دے سکیں، نہ کہ مغرب کے دسترخوان پر پلنے والی قوم کی طرح۔

سیاسی طور پر بھی ضروری ہے کہ مسلم دنیا کے وہ ممالک یا جماعتیں جو اب بھی اس نظام کی حقیقت کو جانتی ہیں، وہ آپس میں تعاون، اتحاد اور مشورے کی بنیاد پر ایک بلاک تشکیل دیں۔ یہ اتحاد صرف دفاعی یا اقتصادی نہ ہو، بلکہ نظریاتی اور تہذیبی سطح پر ہو۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ہر فرد، ہر گھر، ہر ادارہ یہ فیصلہ کرے کہ وہ اس دجالی نظام کا حصہ نہیں بنے گا — وہ جھوٹے بیانیوں کو نہیں مانے گا، وہ اپنی زندگی کا مقصد صرف دنیاوی کامیابی نہیں بلکہ حق کے قیام اور باطل کی شکست کو بنائے گا۔

یہ ایک طویل، مشکل، اور صبر آزما جدوجہد ہے، مگر جس طرح اندھیرے میں ایک چھوٹا چراغ پورے ماحول کو بدل سکتا ہے، ویسے ہی بیدار دل، زندہ ضمیر، اور حق پر یقین رکھنے والے لوگ اس نظامِ باطل کے خلاف حقیقی مزاحمت کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔ اور یہی وہ اصل لڑائی ہے جو حق و باطل کے درمیان روزِ ازل سے جاری ہے — اور قیامت تک جاری رہے گی۔

عالمی صہیونیت کے خلاف ایک مؤثر اور دیرپا مزاحمت تب ہی قائم ہو سکتی ہے جب دنیا کی تمام اقوام، مذاہب، ثقافتیں، اور طبقات اپنے اختلافات سے بالاتر ہو کر ایک مشترکہ انسانی، اخلاقی اور روحانی بنیاد پر متحد ہوں۔ صہیونیت نے دنیا میں جو سب سے کامیاب حربہ استعمال کیا ہے، وہ فرقہ واریت، قوم پرستی، اور لسانی و مذہبی منافرت کا ہتھیار ہے۔ اس نے قوموں کو ایک دوسرے سے برسرِ پیکار کر کے، مذاہب کو آپس میں ٹکرا کر، اور نظریات کو آپس میں الجھا کر اس عالمی نظام کو تقویت بخشی ہے جس کے مرکز میں طاقت، لالچ، مادّیت، اور روحانیت سے بغاوت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صہیونیت کے خلاف سب سے پہلی اور بنیادی شرط یہ ہے کہ ہم تفرقے کو رد کر کے اتحاد اور رواداری کی طرف قدم بڑھائیں۔

یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ اختلاف رائے فطری ہے، لیکن جب اختلاف کو اس حد تک بڑھا دیا جائے کہ وہ نفرت، دشمنی، اور تکفیر میں بدل جائے، تو یہ وہی دجالی سازش ہے جس کے تحت انسانوں کو ایک دوسرے کے خون کا پیاسا بنایا جاتا ہے۔ دنیا کے اکثر مذاہب — اسلام، عیسائیت، یہودیت، ہندو مت، بدھ مت — سب بنیادی اخلاقیات میں یکساں ہیں۔ سب سچائی، عدل، رحمت، خیر اور امن کی بات کرتے ہیں۔ لیکن صہیونیت نے ان مذاہب کے ماننے والوں کو ان کے ظاہر میں الجھا کر ان کی اصل روح سے دور کر دیا ہے۔ اسلام کو فرقوں میں بانٹا گیا، عیسائیت کو سیکولرزم میں ڈھالا گیا، اور دیگر مذاہب کو یا تو مافوق الفطرت داستانوں میں قید کر دیا گیا یا مکمل طور پر بےعمل روحانیت میں گم کر دیا گیا۔ مقصد صرف یہ تھا کہ کوئی بھی قوم یا ملت ایسی فکری، نظریاتی یا روحانی قوت پیدا نہ کر سکے جو صہیونی نظام کو للکار سکے۔

اس کے خلاف مزاحمت صرف تب ہو سکتی ہے جب مسلمان، عیسائی، یہودی، ہندو، بدھ مت، سکھ — سب اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر اس ایک مشترکہ دشمن کو پہچانیں جو سب کو ایک عالمی غلامی کی طرف لے جا رہا ہے۔ ایک ایسا نظام جو نسل، رنگ، زبان، عقیدہ اور نظریے کے تمام اختلافات کو صرف اس وقت قابلِ قبول سمجھتا ہے جب وہ نظام کے مفاد میں ہوں، ورنہ انہیں جڑ سے ختم کر دیتا ہے۔ صہیونی نظام کسی ایک مذہب یا قوم کا نمائندہ نہیں بلکہ ایک دجالی فکر ہے جس کا مرکز خود پرستی، مادی برتری، اور خدائی اختیارات کا دعویٰ ہے۔ اس فکر کے مقابلے میں ہمیں ایک ایسی عالمی فکری مزاحمت کی ضرورت ہے جو ہر قوم اور ہر مذہب کو عزت، وقار، اور مساوات کے ساتھ اس کارزار میں شریک کرے۔

مسلمانوں کے لیے سب سے بڑی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ اپنی داخلی فرقہ واریت کو ترک کریں۔ شیعہ و سنی، دیوبندی و بریلوی، صوفی و سلفی — یہ سب دراصل اسلام کے مختلف مظاہر ہیں، نہ کہ متضاد سچائیاں۔ صہیونی طاقت نے ان میں آگ لگائی، اور مسلمان اس میں جلتے رہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ امتِ مسلمہ اس آگ کو بجھائے، باہمی احترام، علمی مکالمے، اور فکری رواداری کے ساتھ ایک دوسرے کے وجود کو تسلیم کرے۔ اسی طرح باقی ادیان و اقوام کو بھی یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ دنیا کا ہر انسان عزت و حرمت کے قابل ہے، اور صہیونی نظام کی مخالفت کسی نسل یا قوم کی مخالفت نہیں بلکہ ایک عالمی باطل فکر کی مخالفت ہے جو سب کو غلام بنانا چاہتی ہے۔

زبان، قوم، نسل اور ثقافت کو بھی تفرقے کا ذریعہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ دنیا کو نسلی برتری، لسانی غرور، اور قومی مفادات کے نام پر تقسیم کر دیا گیا ہے، جبکہ صہیونیت خود ان تمام حد بندیوں سے بلند ہو کر اپنی عالمی حکومت کا خواب پورا کر رہی ہے۔ ہمیں ان تمام مصنوعی سرحدوں کو ذہنی طور پر توڑنا ہو گا اور انسانیت کے ایک عالمی تصور پر ایمان لانا ہو گا — ایک ایسی انسانیت جو عدل، رحمت، اخوت اور قربانی کے اصولوں پر کھڑی ہو۔ اقوامِ عالم کو اس بات پر آمادہ ہونا ہو گا کہ ان کا اصل دشمن وہ نہیں جو ان کی زبان یا رنگ سے مختلف ہے، بلکہ وہ ہے جو ان کے تمام وسائل، ان کے خیالات، اور ان کی نسلوں پر قبضہ کر رہا ہے۔

عالمی اتحاد کا تصور تبھی ممکن ہے جب ہر طبقہ، ہر دین، ہر قوم، اور ہر تہذیب اس بات پر متفق ہو کہ دنیا ایک باطل قوت کے شکنجے میں ہے، اور اس سے نجات صرف اسی وقت ممکن ہے جب سب اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ایک نئی عالمی بیداری، فکری انقلابیّت، اور اخلاقی اتحاد کی بنیاد رکھی جائے۔ یہ اتحاد کسی عالمی حکومت یا کسی طاقتور بلاک کے طور پر نہیں بلکہ ایک عالمی ضمیر کی صورت میں ہونا چاہیے — ایک ایسا ضمیر جو جھوٹ کو سچ، ظلم کو عدل، اور باطل کو حق کے نام پر بیچنے والوں کو پہچان سکے۔

یہی وہ اتحاد ہے جو صہیونی نظام سے سب سے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ جب انسان فرقوں، قوموں، اور ذاتوں سے بلند ہو کر صرف حق اور باطل کی بنیاد پر سوچنے لگتا ہے، تو وہ ناقابلِ شکست ہو جاتا ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں نہ فوج، نہ دولت، نہ میڈیا، نہ فتنہ — کچھ بھی اس مزاحمت کو روک نہیں سکتا۔ اور یہی وہ وقت ہو گا جب عالمی صہیونیت کا بناوٹی جال ٹوٹے گا اور انسانیت اپنی اصل فطرت کی طرف واپس لوٹے گی۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2472

ٹیگز

تبصرے