30

سیدہ شریفہ بنت امام حسنؑ: طبیبۂ آل اللہ

  • نیوز کوڈ : 2148
  • 16 July 2025 - 20:33
سیدہ شریفہ بنت امام حسنؑ: طبیبۂ آل اللہ

السلام، وہ مظلومہ ہاشمی خاتون ہیں جن کا ذکر مجالس عزائے سید الشہداءؑ میں بہت کم ہوتا ہے۔وہ حضرت قاسمؑ اور حضرت عبد اللہ بن حسنؑ کی بہن تھیں

صراط ٹائمز / آج 20 محرم ہے، بی بی سیدہ شریفہ، دختر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی شہادت کا دن۔دو رکعت نماز، سورہ یٰس، اور 100 صلوات پڑھ کر ان کی روح کو ایصالِ ثواب کریں اور اپنی حاجات طلب کریں۔

اللّٰهم عجّل لوليّك الفرج🌸 وہ خاتون جو کبھی کسی بیمار یا حاجت مند کو خالی نہیں لوٹاتیں۔

❓سیدہ شریفہ کون ہیں؟

بی بی سیدہ شریفہ، دختر امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام، وہ مظلومہ ہاشمی خاتون ہیں جن کا ذکر مجالس عزائے سید الشہداءؑ میں بہت کم ہوتا ہے۔وہ حضرت قاسمؑ اور حضرت عبد اللہ بن حسنؑ کی بہن تھیں۔

ہم جب نخلستانوں کے درمیان مٹی اور پتھریلی سڑکوں سے گزرتے ہوئے، نہر فرات کے کنارے، ان کے مبارک روضے تک پہنچتے ہیں تو پہلے ہی لمحے سے احساس ہوتا ہے کہ یہ جگہ عام نہیں۔مرقد تک جانے والے راستے میں کوئی دیوار ایسی نہیں جس پر بنر، شکریہ اور منّت کی کتبے آویزاں نہ ہوں۔

اگرچہ ان کا ذکر آج بھی عراق سے باہر کم ہی سننے میں آتا ہے اور غیر عراقی زائرین بہت کم ہوتے ہیں، لیکن عراقی عوام میں وہ “طبیبۂ آل اللہ” کے لقب سے مشہور ہیں۔

👈 اگر کسی عراقی سے پوچھیں کہ “سیدہ شریفہ کون ہیں؟” تو وہ جھوم کر جواب دے گا کہ:وہ کریمۂ اہل بیتؑ، امام حسنؑ کی بیٹی ہیں، جنہوں نے کربلا سے کوفہ اور کوفہ سے شام کے سفر میں ایسے مصائب جھیلے کہ آج بھی ہر درد مند کے درد کو جانتی ہیں، ہر حاجت مند کی حاجت کو سنتی ہیں اور ہر بیمار کو شفا دیتی ہیں۔

اگر ان کے کرامات کے لیے نقّارہ خانہ بنایا جائے تو وہ دن رات بجتا رہے۔

شہادت کا احوالیہ مظلومہ بی بی واقعۂ عاشورا کے بعد اسیرانِ اہل بیتؑ کے ساتھ کوفہ لائی گئیں اور وہاں سے شام کے سفر پر روانہ ہوئیں۔لیکن راستے میں، شہر “حلّہ” کے قریب (جو کربلا سے تقریباً 30 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے)، ظلم، اذیت اور بیماری کی شدت سے وہ کاروان سے پیچھے رہ گئیں اور اسی حالت میں شہادت پا گئیں۔

روایت میں آیا ہے کہ:جب اہل بیتؑ کے قافلے کو کوفہ سے شام لے جایا جا رہا تھا، تو یہ بی بی جو پہلے ہی بیمار تھیں، ایک موقع پر اونٹ سے زمین پر گر گئیں۔حضرت زینبؑ اور حضرت ام کلثومؑ جب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہیں تو انہیں کاروان میں نہ پا کر واپس آتی ہیں۔بی بی شریفہ کو بیابان کی گرم ریت پر زخمی اور بے ہوش حالت میں پاتی ہیں۔

روایت کے مطابق، ان کے جسم پر شترانِ لشکر یزید کے قدموں کے نشان تھے — یعنی انہیں بے دردی سے روندا گیا۔آج بھی ان کی تربت، حاجتوں کا مرکز ہے۔ہر بیمار، ہر مظلوم، ہر مجبور انسان وہاں امید لے کر جاتا ہے اور شفا، سکون اور کرامت لے کر واپس آتا ہے۔

زیارت نامہ بی بی سیدہ شریفہؑ (اردو ترجمہ)

اللہ سب سے بڑا ہے، بہت بڑا، اور بے حد حمد ہے اللہ کے لیے، صبح و شام پاک ہے وہ ذات۔حمد ہے اس رب کی جس نے ہمیں ہدایت دی، اور اگر وہ ہمیں ہدایت نہ دیتا تو ہم ہرگز راہ نہ پاتے۔ بے شک ہمارے رب کے رسول حق لے کر آئے۔سلام ہو آپ کے نانا محمد مصطفیؐ پر۔سلام ہو آپ کے نانا علی مرتضیٰؑ پر۔سلام ہو آپ کی نانی فاطمہ زہرا سیدہ نساء العالمین پر۔سلام ہو آپ کی نانی خدیجۃ الکبریٰ پر۔سلام ہو آپ کے والد حسنؑ مظلوم و مسموم پر۔سلام ہو آپ کے چچا حسینؑ شہید مظلوم پر۔سلام ہو آپ کے چچا عباسؑ پر، جنہوں نے اپنے جہاد سے دین کو زندہ کیا، اور ان کا مرتبہ اتنا بلند ہے کہ تمام شہداء اور صدیقین اس پر رشک کرتے ہیں۔سلام ہو آپ پر، اے علویہ ہاشمیہ!سلام ہو آپ پر، اے غیرت و حمیت والی خاتون!سلام ہو آپ پر، اے کھلے فضائل والی باعظمت خاتون!سلام ہو آپ پر، اے سیدہ شریفہ بنت حسنؑ!سلام ہو آپ پر، اے بیماروں کی طبیبہ!سلام ہو آپ پر، اے حاجات والوں کی حاجت روا!سلام ہو آپ پر، اے وہ جس کے در سے مریض خوش ہو کر لوٹے!سلام ہو آپ پر، اے وہ جن کے فضائل نے سننے اور دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا!سلام ہو آپ پر، اے بلند مقام اور بلند مرتبہ والی خاتون!میں آپ کے پاکیزہ آستان پر حاضر ہوا ہوں، اللہ تعالیٰ کی طرف آپ کے وسیلے سے توجہ کرتے ہوئے، تاکہ میری حاجت پوری ہو اور میں آپ کے اجر و ثواب سے محروم نہ رہوں۔سلام ہو آپ پر، اے میری خاتون، اور آپ کے آباء و اجداد، بیٹوں، بھائیوں اور بہنوں پر — خواہ وہ مشرق میں ہوں یا مغرب میں۔اللہ کی رحمتیں اور برکتیں آپ پر ہوں۔

💔 آجرک اللہ یا بقیة اللہ پنج صلوات ہدیہ کریں بی بی سیدہ شریفہؑ، اہل بیتؑ کے دل دُکھے ہوئے دلوں، اور امام زمانہ عج کے ظہور کی تعجیل کے لیے:۔

اللهم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجهماللّهم عجّل لوليّك الفرج بحق الحسين علیه السلام

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2148

ٹیگز

تبصرے