صراط ٹائمز / “ستاد امر به معروف و نهی از منکر” کے سیکرٹری حجتالاسلام حمزه پیش قدم نے ایک اہم بیان میں حالیہ واقعات میں ایران کی فتح کو صرف ایک جنگی کامیابی نہیں بلکہ ایک عقیدتی، ثقافتی اور تمدنی کامیابی قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ: “ایران نے ایمان، تقویٰ اور بازدارندگی کی طاقت کے ساتھ جس راہ کو چُنا ہے، وہ ‘راه عزت و مقاومت’ یعنی عزت اور مزاحمت کا راستہ ہے، جو صرف میدانِ جنگ نہیں بلکہ تمام شعبہ ہائے حیات پر محیط ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حالیہ فتح کو صرف فوجی زاویے سے دیکھنا ایک محدود نقطہ نظر ہو گا۔
ان کے مطابق: یہ فتح ایران کے نظریاتی ماڈل ‘گفتمان مقاومت’ کی عالمی سطح پر ایک نمایاں تقویت ہے، جس نے اسلامی دنیا کے جوانوں اور حریت پسند اقوام کو ایک فکری مشعل دکھائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ طاقت صرف ہتھیاروں سے نہیں، بلکہ ایمان، وحدت، نظریہ، اور دینی غیرت سے بھی حاصل ہوتی ہے۔
