صراط ٹائمز / صدر وفاق المدارس الشیعہ پاکستان، آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی دامت برکاته، نے غدیر کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا: “عید غدیر، رسول اکرم ﷺ کی جانب سے امت کی مستقبل کی قیادت کے لیے ایک واضح اور الٰہی منصوبہ تھا، جس کا مرکز علی بن ابی طالبؑ ہیں۔
انہوں نے کہا: غدیر کا خطبہ محض تعارفِ فضائلِ علیؑ نہیں تھا، بلکہ امت کی باگ ڈور ایک معصوم اور الٰہی رہبر کے سپرد کرنے کا اعلان تھا۔
انہوں نے واضح کیا: یہ کہنا کہ غدیر فقط دوستی کا اعلان تھا، تاریخی اور قرآنی حقائق سے انکار ہے۔ پیغمبر اکرمﷺ نے فرمایا: من کنت مولاه فهذا علی مولاه — اور اسی پر آیتِ اکمال نازل ہوئی، جو اس اعلان کی الٰہی تائید ہے۔
ریاض نجفی صاحب نے فرمایا: اگر غدیر کے پیغام کو بھلایا نہ جاتا تو کربلا کا دلخراش واقعہ نہ ہوتا، اور امت گمراہی و اختلاف کی بھینٹ نہ چڑھتی۔
آج بھی نجات صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب امت ولایتِ علیؑ کے اصول کو دوبارہ اپنا قبلہ بنائے۔”
