31

سچ بولنے کی سزا — شیخ قاسمیان کی گرفتاری اور ہماری خاموشی

  • نیوز کوڈ : 1696
  • 27 May 2025 - 21:33
سچ بولنے کی سزا — شیخ قاسمیان کی گرفتاری اور ہماری خاموشی

مکہ و مدینہ کی سر زمین، جسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شرک، فحاشی، شراب و جوا سے پاک کیا تھا، آج وہاں دوبارہ انہی خرافات کو رائج کیا جا رہا ہے

سچ بولنے کی سزا — شیخ قاسمیان کی گرفتاری اور ہماری خاموشی

صراط ٹائمز / جب حق بات قید کر دی جائے اور باطل کو آزادی مل جائے، تو سمجھ لیں کہ امت پر آزمائش کا وقت آ چکا ہے۔شیخ قاسمیان — ایک نامور عالمِ دین، حافظِ قرآن، اور رمضان المبارک کے معروف پروگرام محفلِ قرآن کے معزز جج آج سعودی عرب کی جیل میں قید ہیں۔

ان کا جرم؟ صرف اتنا کہ انہوں نے بیت اللہ کی سر زمین پر کھڑے ہو کر سچ کہا۔ انہوں نے آواز بلند کی کہ: “مکہ و مدینہ کی سر زمین، جسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے شرک، فحاشی، شراب و جوا سے پاک کیا تھا، آج وہاں دوبارہ انہی خرافات کو رائج کیا جا رہا ہے۔”یہ الفاظ ان کے ایمان کی گواہی تھے، نہ کہ کسی سیاسی ایجنڈے کا حصہ۔ مگر موجودہ طاغوتی نظام یہ برداشت نہ کر سکا۔ اُنہیں فوراً گرفتار کر لیا گیا۔قرآن ہمیں یاد دلاتا ہے:

“الَّذِينَ يُبَلِّغُونَ رِسَالَاتِ اللَّهِ وَيَخْشَوْنَهُ وَلَا يَخْشَوْنَ أَحَدًا إِلَّا اللَّهَ”(الاحزاب 39)”

وہ جو اللہ کے پیغامات پہنچاتے ہیں، اور صرف اللہ سے ڈرتے ہیں، نہ کہ کسی اور سے۔”

شیخ قاسمیان جیسے اہلِ حق کی گرفتاری ہمیں یہ سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ:۔

کیا آج سچ بولنا جرم بن چکا ہے؟

کیا امت کے علماء کی زبانیں قفل ہو چکی ہیں؟

کیا ہم صرف زبانی دعویٰ کرنے والے رہ گئے ہیں؟

یہ وقت خاموشی کا نہیں، حکمت کے ساتھ آواز اٹھانے کا ہے۔ اگر ہم نے اہلِ حق کے ساتھ کھڑے ہونے کی ہمت نہ کی، تو کل ہماری اپنی آوازیں بھی قید ہو جائیں گی۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1696

ٹیگز

تبصرے