31

حجت اسلام و المسلمین محسن قرائتی کا امام زمانہ (عج) کے انتظار پر بصیرت افروز بیان

  • نیوز کوڈ : 1655
  • 30 April 2025 - 0:57
حجت اسلام و المسلمین محسن قرائتی کا امام زمانہ (عج) کے انتظار پر بصیرت افروز بیان

حجت‌ الاسلام والمسلمین محسن قرائتی نے امام زمانہ (عجل‌الله‌تعالی‌فرجه‌الشریف) کے انتظار کے مفہوم پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ “انتظار” کا مطلب ہرگز خاموشی یا بے عملی نہیں ہے

صراط ٹائمز / معروف ایرانی مفسر قرآن اور مبلغ اسلام حجت‌ الاسلام والمسلمین محسن قرائتی نے امام زمانہ (عجل‌الله‌تعالی‌فرجه‌الشریف) کے انتظار کے مفہوم پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ “انتظار” کا مطلب ہرگز خاموشی یا بے عملی نہیں ہے۔ جیسے ہم تاریکی میں سورج کے طلوع ہونے کے منتظر ہوتے ہیں لیکن خود بھی چراغ روشن کرتے ہیں، اسی طرح ظہور امام (عج) کے انتظار میں بھی ہمیں عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔

محسن قرائتی نے فرمایا: کہ امام زمانہ (عج) بھی ایک خاص معاشرے اور خاص افراد کے منتظر ہیں۔ اس عظیم ہدف کے حصول کے لیے ضروری ہے کہ ہم خود کو تیار کریں، معاشرہ بہتر بنائیں اور تعلیم و تربیت کو قرآنی معارف سے آراستہ کریں۔

انہوں نے: امام زمانہ (عج) کی ایک دعا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دعا میں تمام شعبہ ہائے زندگی کا احاطہ ہے۔ اگر ہمارے تعلیمی ادارے، بالخصوص اسکول اور جامعات، اس دعا کے مفاہیم سے استفادہ کریں تو بہت ترقی کر سکتے ہیں۔ قرآنی تعلیمات میں طبی، قانونی، سیاسی اور دیگر شعبوں کے لیے بھی گراں قدر رہنمائی موجود ہے۔

محسن قرائتی نے دعا کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ: “دعا انسان فانی کو باقی بناتی ہے، ایک بے حس فرد کو متعہد بناتی ہے، اور بندے کو خدا سے جوڑتی ہے۔” لیکن انہوں نے زور دیا کہ دعا کے ساتھ عمل بھی ضروری ہے۔ جس طرح بیمار ہونے پر صرف دعا کافی نہیں بلکہ دوا اور علاج بھی ضروری ہے، اسی طرح کامیابی کے لیے صرف دعا نہیں بلکہ جدوجہد اور عمل بھی لازم ہے۔

انہوں نے: دعا اور توکل کو دو بازوؤں سے تعبیر کیا اور فرمایا: “توکل کے ساتھ اونٹ کا زانو باندھنا بھی ضروری ہے۔”

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1655

ٹیگز

تبصرے