33

یہ دل چار موسموں کی طرح ہوتا ہے / آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی

  • نیوز کوڈ : 1569
  • 19 April 2025 - 17:42
یہ دل چار موسموں کی طرح ہوتا ہے / آیت اللہ العظمیٰ جوادی آملی

دل کبھی بہار جیسا ہوتا ہے اور کبھی خزاں جیسا، تو جب دل خزاں کی حالت میں ہو، اُسے اذیت نہ دو، اُسے رنجیدہ نہ کرو، اور واجبات پر اکتفا کرو

صراط ٹائمز / آیت اللہ العظمی جوادی آملی نے فرمایا: یہ دل چار موسموں کی طرح ہوتا ہے، یعنی وقت کی طرح۔ کبھی اس میں بہار آتی ہے، کبھی خزاں، کبھی اس میں اقبال (روحانی ترقی) ہوتا ہے، اور کبھی ادبار (پیچھے ہٹنا، سستی آنا)۔

اگر دل بہار کی حالت میں ہو، اس میں شادابی اور روحانیت ہو، تو نوافل کو ترک نہ کریں، کوشش کریں کہ نفل عبادات چھوڑ نہ دیں۔اور اگر دل میں وہ آمادگی نہ ہو، تو اپنے دل پر زور نہ ڈالیں، صرف واجب عبادات (فرض نمازیں وغیرہ) پر اکتفا کریں۔

یہ نورانی کلام، جو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام سے منقول ہے، ایک جامع بیان ہے۔ تاکہ انسان کبھی بھی عبادت سے بیزار نہ ہو، اُکتاہٹ محسوس نہ کرے۔ ہمیشہ شادابی اور خوشی کے ساتھ نماز پڑھے، شوق سے رکوع و سجدہ کرے، اور شوق سے نماز شب ادا کرے۔

حضرت نے فرمایا: دل کبھی بہار جیسا ہوتا ہے اور کبھی خزاں جیسا، تو جب دل خزاں کی حالت میں ہو، اُسے اذیت نہ دو، اُسے رنجیدہ نہ کرو، اور واجبات پر اکتفا کرو۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1569

ٹیگز

تبصرے