29

ایت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا یوم انہدام جنت البقیع پر پیغام

  • نیوز کوڈ : 1462
  • 07 April 2025 - 13:03
ایت اللہ العظمی مکارم شیرازی کا یوم انہدام جنت البقیع پر پیغام

آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے دنیا بھر کے محبانِ اہل بیتؑ سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم انہدام قبورِ ائمہ بقیع پر سوگ منائیں اور اس عظیم سانحے کی یاد کو زندہ رکھیں۔

صراط ٹائمز / آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا یوم انہدام جنت البقیع پر پیغام

آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے دنیا بھر کے محبانِ اہل بیتؑ سے اپیل کی ہے کہ وہ یوم انہدام قبورِ ائمہ بقیع پر سوگ منائیں اور اس عظیم سانحے کی یاد کو زندہ رکھیں۔

صراط ٹائمز
آیت اللہ مکارم شیرازی نے اپنے پیغام میں حرمین شریفین میں اسلامی آثار، خصوصاً قبورِ ائمہ بقیعؑ کی توہین آمیز مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرمایا:۔

آج سے 88 سال قبل، 8 شوال کو، نادان اور بے عقل وہابیوں کے ہاتھ ظلم و ستم کے آستین سے باہر نکلے اور ائمہ ہدیٰؑ کی مقدس و عظیم بارگاہوں کو منہدم کر دیا۔ اس عمل نے دنیا بھر کے کروڑوں شیعہ اور اہل سنت مسلمانوں کے دلوں کو مجروح کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا:۔ ہم اس دن کے منتظر ہیں جب امت مسلمہ بیدار ہو گی، اور حرمین شریفین کے امورِ ثقافت کا انتظام تمام اسلامی ممالک کے باشعور نمائندوں کے سپرد کیا جائے گا تاکہ وہابیوں کے انتہا پسندانہ اثرات ان مقدسات سے دور کیے جا سکیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے نشاندہی کی کہ نہ صرف قبورِ بقیعؑ بلکہ مکہ و مدینہ کے وہ تمام تاریخی آثار جو اسلام کی عظمت اور مسلم اُمہ کی تاریخ کی نشانیاں تھے، انہیں وہابیوں نے اپنے جاہلانہ نظریات کے تحت تباہ کر دیا۔ جبکہ دنیا کی دیگر اقوام اپنی تاریخی ورثے کی حفاظت پر لاکھوں خرچ کرتی ہیں اور ان کی مسماری کو جرم سمجھتی ہیں۔

لیکن ان بے بصیرت لوگوں نے اسلامی تاریخ اور تمدن کے سب سے قیمتی آثار کو مٹا دیا، جس سے اسلامی دنیا ایک عظیم روحانی و تاریخی خزانے سے محروم ہو گئی اور یہ نقصان ناقابلِ تلافی ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ:۔ یہ اسلامی ورثہ تمام مسلمانوں کا مشترکہ سرمایہ ہے، لیکن وہابی اسے اپنی ذاتی ملکیت سمجھتے ہیں، جیسے مکہ و مدینہ صرف انہی کا ہے، اور وہ اس کے ساتھ جو چاہیں کر سکتے ہیں۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے واضح کیا کہ:۔ نہ ماضی میں اور نہ حال میں، کوئی شخص — خواہ کسی عہدے پر ہو — اس بات کا حق نہیں رکھتا کہ ان مقامات کے ساتھ ذاتی ملکیت جیسا سلوک کرے، یہاں تک کہ سعودی وہابی مفتیان بھی، جن کا علم سطحی ہے، ان کو فتویٰ دینے یا فیصلے کرنے کا حق نہیں۔

انہوں نے آخر میں دعا کی:۔ ہم پر امید ہیں کہ جس طرح حرم امامین عسکریینؑ کو وهابیوں نے شہید کیا تھا اور آج وہ پہلے سے زیادہ شاندار انداز میں تعمیر ہو رہا ہے، اسی طرح ان شاء اللہ، جنت البقیع بھی دوبارہ عظمت و شان کے ساتھ تعمیر ہو گی اور اہل بیتؑ کے محبوں کے دلوں کے زخموں پر مرہم رکھے گی۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1462

ٹیگز

تبصرے