37

یوم القدس اور معتدل راستہ

  • نیوز کوڈ : 1405
  • 27 March 2025 - 19:08
یوم القدس اور معتدل راستہ

صراط ٹائمز / یوم القدس ایک ایسا دن ہے جو مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف احتجاج کی علامت ہے، لیکن بعض لوگ اس دن کو فرقہ واریت کے رنگ میں دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے اس لیے نہیں مناتے کیونکہ ان کے خیال میں یہ صرف شیعہ برادری کا دن […]

صراط ٹائمز / یوم القدس ایک ایسا دن ہے جو مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کے خلاف احتجاج کی علامت ہے، لیکن بعض لوگ اس دن کو فرقہ واریت کے رنگ میں دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ کچھ لوگ اسے اس لیے نہیں مناتے کیونکہ ان کے خیال میں یہ صرف شیعہ برادری کا دن ہے، جبکہ کچھ اس بنیاد پر اعتراض کرتے ہیں کہ فلسطین میں زیادہ تر شیعہ نہیں ہیں۔ حالانکہ، امام خمینیؒ نے یوم القدس کو ایک مذہبی مسئلہ نہیں بلکہ ایک انسانی، اسلامی اور سیاسی مسئلہ کے طور پر پیش کیا تھا۔

جو لوگ یوم القدس کو کسی خاص مسلک سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ یا تو غلط فہمی کا شکار ہیں یا پھر دانستہ یا نادانستہ طور پر مسئلۂ فلسطین کی اہمیت کو کمزور کرنے میں مدد دے رہے ہیں۔ اسی طرح، جو لوگ فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کو محض مسلکی بنیادوں پر دیکھتے ہیں، وہ حقیقت کو محدود اور مسخ شدہ زاویے سے دیکھ رہے ہیں۔

فلسطین کا مسئلہ کسی ایک فرقے، قوم یا ملک کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ اور تمام حریت پسند انسانوں کا مسئلہ ہے۔ اس کی حمایت ہر اس شخص کا فرض ہے جو ظلم کے خلاف اور انصاف کے حق میں کھڑا ہونا چاہتا ہے۔

امام خمینیؒ کا راستہ افراط و تفریط سے پاک، ایک حقیقت پسندانہ اور معتدل راستہ ہے۔ انہوں نے فرمایا:۔

یوم القدس صرف فلسطین کا دن نہیں، بلکہ یہ اسلام اور عالمی استکبار کے خلاف مزاحمت کا دن ہے۔

یہی وہ راستہ ہے جو امت مسلمہ کو اختیار کرنا چاہیے:۔

۔1۔ ہر مظلوم کا ساتھ دینا، چاہے وہ کسی بھی مذہب، مسلک یا قوم سے ہو۔

۔2۔ ہر ظالم کے خلاف کھڑا ہونا، چاہے وہ کہیں بھی ہو۔

۔3۔ فلسطین کی آزادی کو ایک انسانی، اسلامی اور عالمی مسئلہ کے طور پر دیکھنا۔

یوم القدس کسی ایک مسلک کا دن نہیں، بلکہ انصاف اور آزادی کی جدوجہد کی علامت ہے۔ جو لوگ اسے محدود دائرے میں دیکھتے ہیں، وہ درحقیقت فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں۔ امام خمینیؒ کا راستہ ہی وہ حقیقی اور معتدل راستہ ہے جو ہمیں افراط و تفریط سے بچاتے ہوئے حق و باطل کے فرق کو واضح کرتا ہے۔

یہ وقت ہے کہ ہم ہر طرح کی تقسیم سے نکل کر ایک ساتھ کھڑے ہوں اور یوم القدس کو ایک عالمی تحریک میں بدل دیں!۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1405

ٹیگز

تبصرے