صراط ٹائمز
🕊 شہید ڈاکٹر مصطفیٰ چمرانؒ🕊
📜 شہید ڈاکٹر مصطفیٰ چمرانؒ اپنے پاؤں اور بدن سے باتیں کیا کرتے تھے اور اکثر کہا کرتے تھے:۔
💬 “تم تھک جاتے ہو، تم پر زخم آجاتے ہیں، تمہیں سختی میں رہنا پڑتا ہے؛ لیکن میں کیا کروں، میں حسینؑ کا عاشق اور کربلا کا مسافر ہوں، کسی ایک جگہ ٹھہر نہیں سکتا۔ تمہیں کچھ دیر اور سختیاں جھیلنی ہوں گی۔ عنقریب تجھے خاک کا نرم بستر مل جائے گا۔”
✨ پھر وہ رب سے راز و نیاز کرتے ہوئے کہتے:۔
💖 “اے خدا! تو کتنا کریم ہے، جب عزت سے جینے کے سارے راستے بند ہو جاتے ہیں تو تُو نے عزت سے مرنے کا دروازہ کھول دیا۔”
🥀 کبھی کہتے:۔
“اے خدا! تو کتنا کریم ہے، تُو نے مجھے غریبی اور فقر سے نوازا۔ اے خدا! اگر میں غریب اور فقیر نہ ہوتا تو کیسے میں یتیموں، بیواؤں اور مسکینوں کی آہوں اور سسکیوں کو محسوس کرتا؟”
━━━━━━ ◦ 🕊️ ◦ ━━━━━
