36

ماں کی رضا مندی کے نتیجے میں امام زمان عج کی زیارت نصیب ہوئی

  • نیوز کوڈ : 1360
  • 26 March 2025 - 3:39
ماں کی رضا مندی کے نتیجے میں امام زمان عج کی زیارت نصیب ہوئی

✨بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ✨ ماں کی رضا مندی کے نتیجے میں امام زمانہ علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی جناب شیخ محمد علی ترمذیاپنے دو دوستوں کے ساتھ علم حاصل کرنے کے لیے دوسرے شہر جانے کا ارادہ کرتے ہیں۔شیخ اپنی ماں سے اجازت لینے جاتے ہیں، لیکن وہ راضی نہیں ہوتیں۔شیخ ماں کی نافرمانی […]

✨بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ✨

ماں کی رضا مندی کے نتیجے میں امام زمانہ علیہ السلام کی زیارت نصیب ہوئی

جناب شیخ محمد علی ترمذی
اپنے دو دوستوں کے ساتھ علم حاصل کرنے کے لیے دوسرے شہر جانے کا ارادہ کرتے ہیں۔
شیخ اپنی ماں سے اجازت لینے جاتے ہیں، لیکن وہ راضی نہیں ہوتیں۔
شیخ ماں کی نافرمانی نہیں کرتے اور جانے سے رک جاتے ہیں، لیکن ان کے دل میں علم حاصل کرنے کی حسرت باقی رہتی ہے۔

ایک دن وہ قبرستان میں بیٹھے اپنے دوستوں کے بارے میں سوچ رہے تھے کہ اچانک ایک نورانی بزرگ ان کے پاس آتے ہیں اور ان سے پوچھتے ہیں:
“کیوں افسردہ ہو؟”
شیخ اپنی داستان سناتے ہیں۔
بزرگ فرماتے ہیں: “کیا تم چاہتے ہو کہ میں تمہیں روزانہ درس دوں؟”
شیخ خوشی سے قبول کر لیتے ہیں اور دو سال تک اس بزرگ سے علم حاصل کرتے ہیں۔
بعد میں انہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ بزرگ حضرت خضرؑ تھے۔

ایک دن حضرت خضرؑ شیخ سے فرماتے ہیں:۔
چونکہ تم نے اپنی ماں کی رضا کو اپنی خواہش پر ترجیح دی، میں تمہیں ایسی جگہ لے چلتا ہوں جو تمہارے لیے سعادت کا باعث ہوگی۔”

پھر دونوں روانہ ہوتے ہیں اور چند لمحوں میں ایک سرسبز مقام پر پہنچتے ہیں،جہاں ایک چشمے کے کنارے ایک تخت پر حضرت صاحب الزمان (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) تشریف فرما تھے۔

حضرت نے شیخ محمد علی سے پوچھا:۔
تمہیں یہ مقام کیسے حاصل ہوا کہ حضرت خضرؑ نے تمہیں تعلیم دی اور تمہیں میری زیارت نصیب ہوئی
شیخ نے عرض کیا:۔
جو کچھ میں نے پایا، وہ میری ماں کی دعا اور ان کی رضا مندی کے نتیجے میں ملا۔

📚 شیفتگان حضرت مهدی علیہ السلام

امام زمانہ علیہ السلام کا قرب حاصل کرنے کا ایک بڑا ذریعہ والدین کے ساتھ نیکی کرنا ہے، کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے۔

اللھم عجل لولیک الفرج💚

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1360

ٹیگز

تبصرے