30

حدیث / اعمال کی قبولیت کے لیے نیت کا خالص ہونا ضروری ہے۔

  • نیوز کوڈ : 1165
  • 10 March 2025 - 0:30
حدیث / اعمال کی قبولیت کے لیے نیت کا خالص ہونا ضروری ہے۔

صراط ٹائمز / کے مطابق تحفہ العقول صفحہ 234 میں امام حسن مجتبی علیہ السلام سے ایک حدیث نقل ہوئی جس کا متن اور وضاحت ذکر کررہے ہیں۔ قال الإمام الحسن المجتبى علیہ السلام:۔ من طلب الدنيا بعمل الآخرة فقد خسرهما جميعا” ترجمہ:”جو شخص آخرت کے عمل کے ذریعے دنیا کو طلب کرتا ہے، وہ […]

صراط ٹائمز / کے مطابق تحفہ العقول صفحہ 234 میں امام حسن مجتبی علیہ السلام سے ایک حدیث نقل ہوئی جس کا متن اور وضاحت ذکر کررہے ہیں۔

قال الإمام الحسن المجتبى علیہ السلام:۔

من طلب الدنيا بعمل الآخرة فقد خسرهما جميعا”

ترجمہ:”جو شخص آخرت کے عمل کے ذریعے دنیا کو طلب کرتا ہے، وہ دنیا اور آخرت دونوں میں خسارہ اٹھاتا ہے۔

“:وضاحت

۔1. نیت کی درستگی:امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص نیک اعمال (عبادت، خیرات، پرہیزگاری) کو دنیاوی فائدے کے لیے انجام دے، تو وہ نہ دنیا میں حقیقی کامیابی پائے گا اور نہ ہی آخرت میں اس کے اعمال قبول ہوں گے۔

۔2. خلوصِ نیت کی اہمیت:اعمال کی قبولیت کے لیے نیت کا خالص ہونا ضروری ہے۔ اگر کوئی عبادت صرف شہرت، دولت یا دنیاوی عزت کے لیے کرے، تو اس کا اجر ضائع ہو جاتا ہے، اور وہ آخرت میں بھی خسارے میں رہتا ہے۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1165

ٹیگز

تبصرے