صراط ٹائمز / کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران سید علی خامنہ ای نے اپنے خطاب میں عظمت قرآن کو بیان کرتے ہوئے فرمایا :۔
قرآن زندگی کی کتاب ہے، حکمت کی کتاب ہے، سیکھنے کی کتاب ہے۔قرآن زندگی کے ہر پہلو کے لیے درس رکھتا ہے۔اگر ہم قرآن کے کسی بھی صفحے کو دیکھیں، اس میں غور و فکر کریں، تو ہر صفحے سے زندگی کے بارے میں درجنوں بنیادی نکات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ بہت اہم امور ہیں۔
