صراط ٹائمز / یہاں ایک شرعی حکم کے بارے میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور آیت اللہ سید علی سیستانی کے فتاویٰ کو سوال و جواب کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے
سوال:۔ کیا میک اپ (مثلاً لپ اسٹک، فاؤنڈیشن وغیرہ) کے ساتھ عورت کے لیے حجاب میں باہر جانا جائز ہے؟
رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کا جواب:۔
اگر زینت شمار ہو اور اجنبی مردوں کے لیے باعثِ جلبِ نظر ہو، تو چہرے اور ہاتھوں پر بھی میک اپ کے ساتھ باہر جانا جائز نہیں ہے، بلکہ اسے چھپانا واجب ہے۔
آیت اللہ سیستانی کا جواب:۔
اگر چہرے پر ایسا میک اپ یا زینت ہو جو اجنبی مردوں کے لیے باعثِ توجہ بنے، تو اس کا ظاہر کرنا جائز نہیں ہے اور اسے ڈھانپنا ضروری ہے۔ البتہ اگر میک اپ بہت ہلکا ہو اور زینت شمار نہ ہو تو اس میں اشکال نہیں ہے۔
