صراط ٹائمز / کے مطابق عالم اسلام ایک عظیم عالم دین سے محروم ہوگیا۔ نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ جید عالم دین آیت اللہ شیخ غلام حسنین نجفی، فرزندِ ارجمند شیخ علی نجفی برولمو، آج قم المقدس میں وفات پا گئے۔آیت اللہ شیخ غلام حسنین نجفی ایک کہنہ مشق عالم، مخلص استاد اور دینِ مبین کے سچے خادم تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی علمِ دین کی اشاعت، تبلیغِ اسلام اور تربیتِ شاگردان میں بسر کی۔ ان کی رحلت علمی و دینی حلقوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان ہے، کیونکہ موت العالِم، موتُ العالَم (عالم کا انتقال درحقیقت عالم کا انتقال ہے)
۔ان کی وفات پر ہم ان کے اہلِ خانہ، شاگردان، عقیدت مندوں اور پوری علمی برادری کی خدمت میں تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں۔ خداوندِ متعال سے دعا ہے کہ مرحوم کو جوارِ معصومینؑ میں بلند درجات عطا فرمائے، ان کے درجات کو بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔
اللهم اغفر له وارحمه وادخله في جنات النعيم، آمین یا رب العالمین۔
