28

آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی

  • نیوز کوڈ : 1001
  • 02 March 2025 - 6:33
آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی

صراط ٹائمز / آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس مہینے کو خودسازی، تقویٰ، اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق: رمضان کا سب سے بڑا تحفہ قرآن – یہ مہینہ قرآن کی نزول کا ہے، لہٰذا زیادہ سے […]

صراط ٹائمز / آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے اس مہینے کو خودسازی، تقویٰ، اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع قرار دیا ہے۔

ان کے مطابق: رمضان کا سب سے بڑا تحفہ قرآن – یہ مہینہ قرآن کی نزول کا ہے، لہٰذا زیادہ سے زیادہ تلاوت، تدبر، اور عمل پر توجہ دی جائے۔ تقویٰ اور پرہیزگاری کی تربیت – روزہ صرف بھوکا اور پیاسا رہنے کا نام نہیں بلکہ یہ انسان کو اپنی خواہشات پر قابو پانے اور خدا کی رضا کے مطابق زندگی گزارنے کی تربیت دیتا ہے۔ نیک اعمال اور گناہوں سے اجتناب – یہ مہینہ اپنے اعمال کا محاسبہ کرنے اور گناہوں سے توبہ کرنے کا بہترین وقت ہے۔ محتاجوں اور ضرورت مندوں کی مدد – رمضان میں انفاق، صدقہ اور ضرورت مندوں کا خیال رکھنے کی زیادہ تاکید کی گئی ہے تاکہ معاشرے میں ہمدردی اور مساوات کو فروغ دیا جا سکے۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1001

ٹیگز

تبصرے