صراط ٹائمز؛
بچوں کی فکری و علمی تربیت انبیاء کرام کی سیرت پر ہونی چاہیے، آقائے سید عزالدین الحکیم دام عزہ کی
حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر لاہور کے زیر انتظام الثائر سکول لاہور میں نجف اشرف عراق سے آئے وفد کے ہمراہ آمد اور طلاب و بچوں کے والدین سے خصوصی خطاب
صراط ٹائمز / کی رپورٹ کے مطابق آج مورخہ 28 فروری بروز جمعہ کو عراق سے آئے وفد نے الثائر سکول لاہور کا وزٹ کیا اور سالانہ رزلٹ ڈے کے پروگرام میں شرکت کی جہاں پوزیشن ھولڈر بچوں انعامات سے بھی نوازا بچوں کو نصیحت فرماتے ہوئے آقائے عزالدین الحکیم نے فرمایا اپنی تعلیم پہ توجہ دینا آپ کی سب سے اہم ذمہ داری ہے اساتذہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا بچوں کی فکری و علمی تربیت انبیاء کرام کی سیرت ہے
اپنے خطاب کے اختتام پر ادارے کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید مرید حسین نقوی کی کوششوں کو سراہا اور الثائر سکول لاہور کے پرنسپل مولانا سید حسن رضا نقوی کا شکریہ ادا کیا۔






