مولانا رہبر علی زیدی قمی
صراط ٹائمز ، مولانا نعیم عباس عابدی نوگانوی ایک عظیم خطیب، قوم کے ہمدرد، اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے کوشاں رہنے والے شخص تھے۔ ان کی زندگی دین کی خدمت اور قوم کی فلاح و بہبود کے لیے وقف تھی۔ وہ نہ صرف ایک بہترین خطیب تھے بلکہ طالب علموں کی تربیت اور پرورش میں بھی اہم کردار ادا کرتے تھے۔ ان کی تقریریں اور تحریریں ہمیشہ حق و صداقت کی ترجمان رہیں اور لوگوں کے دلوں کو روشن کرتی رہیں۔
مولانا نعیم عباس عابدی نوگانوی کی وفات سے ایک عظیم علمی و دینی شخصیت ہم سے جدا ہو گئی ہے۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کوششیں ہمارے لیے مشعلِ راہ بنی رہیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
اللھم اغفر لہ وارحمہ وعافہ واعف عنہ واکرم نزلہ ووسع مدخلہ واغسلہ بالماء والثلج والبرد ونقہ من الخطایا کما ینقٰی الثوب الابیض من الدنس۔ آمین
