صراط ٹائمز / کے مطابق شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں اطفالِ شہداء کے لیے تعلیمی سیمینار اور تقسیمِ انعامات کی پروقار تقریب
کراچی: شہید فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے سندھ کے اطفالِ شہداء کے لیے 23 فروری 2025 کے روز آئی آر سی لان سی فیڈرل بی ایریا میں ایک شاندار تعلیمی سیمینار اور تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا مقصد حالیہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اطفالِ شہداء کی حوصلہ افزائی اور ان کی محنت کو سراہنا تھا۔
تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کو لیپ ٹاپ، آئی پیڈ، کیش پرائزز اور بہترین کارکردگی کے سرٹیفکیٹس سے نوازا گیا، تاکہ وہ مزید تعلیمی ترقی کی جانب گامزن رہیں۔
اس بامقصد تقریب میں ملک بھر سے معزز شخصیات، مختلف شعبوں کے ماہرین، علمائے کرام اور ذاکرین حضرات نے شرکت کی، جنہوں نے شہداء کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے اس مشن کو سراہا اور شہید فاؤنڈیشن پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
شہید فاؤنڈیشن پاکستان شہداء کے ورثا کی کفالت اور ان کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس طرح کی تقریبات کا انعقاد اس بات کا مظہر ہے کہ شہداء کے اہلِ خانہ کو ہر ممکن سہولت اور سپورٹ فراہم کی جاتی رہے گی۔
