31

شہید مقاومت مظلومین کے حامی

  • نیوز کوڈ : 802
  • 23 February 2025 - 16:18
شہید مقاومت مظلومین کے حامی

سید رہبر علی زیدی قم ایران صراط ٹائمز کے مطابق ھندوستان کے برجستہ عالم دین مولانا سید رہبر علی زیدی صاحب نے کہا ، شہید حسین نصر اللہ ایک عظیم شخصیت تھے جن کی شہادت نے نہ صرف لبنان بلکہ پورے عالم اسلام کو غم میں ڈوب دیا۔ وہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل تھے […]

سید رہبر علی زیدی قم ایران

صراط ٹائمز کے مطابق ھندوستان کے برجستہ عالم دین مولانا سید رہبر علی زیدی صاحب نے کہا ، شہید حسین نصر اللہ ایک عظیم شخصیت تھے جن کی شہادت نے نہ صرف لبنان بلکہ پورے عالم اسلام کو غم میں ڈوب دیا۔ وہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل تھے اور اپنی قیادت، عزم، اور بے مثال جراتمندی کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے تھے۔ ان کی شہادت نہ صرف ایک رہنما کا نقصان تھی بلکہ ایک ایسے مجاہد کا انتقال تھا جو اپنے عقیدے اور اپنے لوگوں کے دفاع کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہے۔

انہوں نے مزید کہا، شہید حسین نصر اللہ نے اپنی زندگی کا ہر لمحہ ظلم کے خلاف جدوجہد اور مظلوموں کی حمایت کے لیے وقف کر دیا۔ ان کی قیادت میں حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف بے مثال مزاحمت کی اور اپنے وطن کی حفاظت کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔ ان کی شہادت نے یہ پیغام دیا کہ حق اور انصاف کے راستے پر چلنے والے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، چاہے ان کا جسم خاک میں مل جائے۔

شہید نصر اللہ کی شہادت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ ظلم کے خلاف آواز اٹھانا اور حق کے لیے کھڑے ہونا ہر مسلمان کا فرض ہے۔ ان کی زندگی اور شہادت ہمارے لیے مشعل راہ ہے، جو ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ آزادی اور عزت کی راہ میں قربانیاں دینا ہی اصل کامیابی ہے۔

انا علی العهد یا نصر الله

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=802

ٹیگز

تبصرے