0

میں عزادار ہوں…

  • نیوز کوڈ : 3174
  • 12 July 2026 - 23:15
میں عزادار ہوں…

میں عزادار ہوں…

مگر میرا شکوہ یہ ہے کہ

میں نے کربلا کو صرف آنسوؤں تک محدود کر دیا،

حسینؑ کے پیغام کو اپنی زندگی میں جگہ نہ دے سکا۔

میں ہر سال محرم میں سیاہ لباس تو پہن لیتا ہوں،

لیکن اپنے کردار کے اندھیروں کو ختم نہیں کرتا۔

میں مجلسوں میں “لبیک یا حسینؑ” تو کہتا ہوں،

مگر حق کے وقت خاموش ہو جاتا ہوں۔

میں امامؑ کی پیاس پر روتا ہوں،

لیکن اپنے معاشرے کے مظلوموں کی پیاس محسوس نہیں کرتا۔

میں عباسؑ کی وفا کے قصے سنتا ہوں،

مگر اپنے وعدوں کی حفاظت نہیں کرتا۔

میں زینبؑ کے صبر پر اشک بہاتا ہوں،

مگر معمولی آزمائش میں شکوہ کرنے لگتا ہوں۔

میرا شکوہ دوسروں سے کم،

اپنے آپ سے زیادہ ہے…

کہ میں نے عزاداری کو رسم تو بنایا،

مگر اسے انقلابِ نفس نہ بنا سکا۔

اے میرے مولا حسینؑ!

میں جانتا ہوں کہ آپؑ پر رونا سعادت ہے،

مگر آپؑ کی تعلیمات پر چلنا ہی نجات ہے۔

بس دعا کیجیے

کہ میرا ماتم صرف سینے تک نہ رہے،

بلکہ میرے کردار میں بھی دکھائی دے۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=3174

ٹیگز

تبصرے