2

آیت اللہ جوادی آملی نے شہید رہبر کے جنازے پر نماز پڑھاتے ہوئے کیا فرمایا؟

  • نیوز کوڈ : 3144
  • 07 July 2026 - 21:10
آیت اللہ جوادی آملی نے شہید رہبر کے جنازے پر نماز پڑھاتے ہوئے کیا فرمایا؟

آیت اللہ جوادی آملی نے شہید رہبر کے جنازے پر نماز پڑھاتے ہوئے کیا فرمایا؟

آیت اللہ جوادی آملی کے آنسوؤں بھری دعائیں «شہید امام» کے پیکر پر؛ خدا کے حضور مجاہد شہید کی قبولیت کی درخواست

🔻آیت اللہ عبداللہ جوادی آملی نے «انقلاب کے شہید رہبر» کے پاکیزہ پیکر پر نماز جنازہ ادا کرتے ہوئے، غم اور روحانیت سے لبریز دعاؤں کے ذریعے خداوند متعال سے اس بلند مرتبہ شہید کے لیے رحمت الٰہی میں قبولیت اور شہادت کے مقام کی التجا کی۔

🔻اس مرجع تقلید نے اپنی دعاؤں کے ایک حصے میں، گریہ و اندوہ سے بھری آواز میں یوں زیر لب دعا کی:

«اللهم إنه نزل مجاهداً موحداً»

اے معبود! وہ تیری بارگاہ میں اس حالت میں حاضر ہوا کہ وہ ایک مجاہدِ موحد (یکتاپرست) تھا۔

«اللهم، اللهم، اللهم إنه نزل عندک شهیداً»

اے خدا، اے خدا، اے خدا! وہ تیرے حضور بطور شہید وارد ہوا ہے۔

«اللهم إنه نزل عندک قتیلاً للإسلام، قتیلاً لأمةٍ مسلمة»

اے معبود! وہ تیرے پاس اس حال میں آیا کہ وہ اسلام کی راہ میں اور مسلم امت کے لیے شہید ہوا ہے

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=3144

ٹیگز

تبصرے