قم المقدسہ (11 تا 13 فروری) — تین روزہ علمی و فکری دورہ
صراط ٹائمز / مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم کے زیر اہتمام مغربی تمدن کی شناخت کے عنوان سے دوسرا علمی و فکری دورہ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں کارشناسی سطح کے منتخب طلباء نے بھرپور شرکت کی۔ یہ دورہ طلباء کی فکری بالیدگی اور علمی ارتقاء کے جذبے کے تحت ترتیب دیا گیا تھا۔
دورے کے آغاز سے قبل طلباء کے ثبت نام کا مرحلہ مکمل کیا گیا اور مختلف مدارس میں دعوتی و تعارفی مہم کے ذریعے اہل اور مستحق افراد کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ بعد ازاں منتخب طلباء کے تفصیلی انٹرویوز کیے گئے تاکہ ان کی علمی اہلیت اور فکری آمادگی کو بہتر طور پر جانچا جا سکے۔
اس تین روزہ دورے کے دوران مجموعی طور پر چار اہم علمی سیشنز منعقد ہوئے:
🔹 پہلا سیشن
حجت الاسلام آقای پیری نے مغربی تمدن کے تشکیلاتی مراحل کے موضوع پر جامع اور مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے مغربی تہذیب کے تاریخی پس منظر، فکری ارتقاء اور نظریاتی بنیادوں کو سادہ مگر عمیق انداز میں واضح کیا۔
🔹 دوسرا سیشن
حجت الاسلام آقای سجاد حیدر نے مغربی تمدن کے معرفتی و فکری مبانی پر تحقیقی و استدلالی گفتگو پیش کی۔ ان کی گفتگو نے مغربی فکر کے نظریاتی تضادات اور اس کے اثرات پر سنجیدہ سوالات کو جنم دیا۔
🔹 تیسرا اور چوتھا سیشن
حجت الاسلام آقای سید علی ارتضی نے پہلے مرحلے میں مغربی تمدن کے حقیقی آثار و نتائج پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
جبکہ دوسرے مرحلے میں انہوں نے نہایت محققانہ اور مدلل انداز میں مغربی تمدن پر تنقیدی جائزہ پیش کیا۔
دورے کے اختتام پر طلباء نے اس علمی و فکری پروگرام کو نہایت مفید اور بصیرت افزا قرار دیا اور آئندہ بھی ایسے مزید دوروں کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔
واضح رہے کہ دورے کی کلاسوں کے اختتام کے بعد شرکت کنندگان سے ایک آن لائن امتحان بھی لیا جائے گا۔
نیز اگلے مرحلے میں دورے میں شرکت کرنے والے طلباء اور اساتید کے درمیان علمی و فکری مباحثے اور صمیمی نشستیں بھی منعقد کی جائیں گی۔
✦ مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم
شعبہ تحقیق و پژوهش
