سفیرِ محترمِ جمہوریہ اسلامی ایران کی جانب سے ایرانی سفارت خانہ اسلام آباد میں ایک پُروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایران کی قومی مجلسِ شوریٰ کے محترم اسپیکر، آقای دکتر محمد قالی باف نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت فرمائی۔
اس موقع پر آقای دکتر شائد رئیسِ اعظم نے محترم آقای دکتر محمد قالی باف سے ملاقات کی اور مختلف علمی و ثقافتی موضوعات پر گفتگو کی۔
ملاقات کے دوران دکتر شائد نے ایران میں پاکستانی طلاب کو درپیش مشکلات اور طلاب کے لیے رہائشی سہولتوں کے جاری منصوبے کے بارے میں محترم دکتر قالی باف کی خدمت میں درخواست پیش کی۔
محترم آقای دکتر محمد قالی باف نے ان امور میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ 🇮🇷🤝🇵🇰
