82

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے کارکنوں کے کشتیوں پر سمندر میں کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

  • نیوز کوڈ : 2378
  • 10 September 2025 - 18:14
غزہ کے لیے امداد لے جانے والے کارکنوں کے کشتیوں پر سمندر میں کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

غزہ کے لیے امداد لے جانے والے کارکنوں کے کشتیوں پر سمندر میں کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، علامہ شبیر حسن میثمی

 سیکرٹری جنرل

پریس ریلیز

9 ستمبر 2025ء

صراط ٹائمز/ غزہ کے لیے امداد لے جانے والے کارکنوں کے کشتیوں پر سمندر میں کیے گئے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، صیہونی ریاست نفرت زدہ اکیلی و تنہا بن چکی ہے، ہر غیرت مند کی زبان پر فلسطین کی مظلومیت ہے۔

سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے حالیہ عالمی منظر نامے کو مد نظر رکھتے ہوئے غزہ میں ہونے والے مسلسل سب و شتم شرمناک نا قابل دید و نا قابل برداشت ظلم اور امداد کے لیے آنے والے رضاکاروں کی کشتیوں پر ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پُر امن رضاکار ٹیموں پر حملہ انتہائی گھناؤنا عمل ہے، نفرت زدہ صیہونی ریاست کی جتنی مذمت کی جائے کم سے کم ہے۔

مزید کہا کہ صیہونی ریاست نفرت زدہ اکیلی و تنہا بن چکی ہے ، پوری دنیا میں ظالم کے نام سے شناخت ہوئی ہے اور ظلم کی انتھا کو پہنچ گئی ہے دوسری طرف ہر با ضمیر اور غیرت مند انسان کی زبان پر فلسطین کی مظلومیت ہے ہر دور اور وقت میں ہمیشہ سیرت حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ صلى الله عليه وآله وسلم  اور سیرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کی روشنی میں چلنے والی قومیں سر کٹا تو سکتی ہیں مگر ظالم کے سوچ ، فکر اور ظلم کے سامنے کبھی جھکتی نہیں، آج اس سیرت کا عملی مظاہرہ اگر کسی قوم نے پیش کیا تو وہ فلسطین کے مجاہدین ہیں، نوجوان سوشل میڈیا کا ہتھیار استعمال کرتے ہوئے مظلومین فلسطین کی بھرپور حمایت کریں۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2378

ٹیگز

تبصرے