44

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی پورے ملک خصوصاً پنجاب میں سیلابی ریلوں سے ہونیوالے نقصانات پر اظہار افسوس اور بھارتی آبی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت، وفاقی و صوبائی حکومتوں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے اور زیادہ سے زیادہ ریسکیو و ریلیف دینے کا بھی مطالبہ کیا۔

  • نیوز کوڈ : 2314
  • 29 August 2025 - 23:05

انہوں نے رضاکاروں کو بھی ہم وطنوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے خدمات انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے ملک بھر میں ہونیوالی بارشوں، موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب سے ہونیوالی تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو عوام کے جان و مال کے تحفظ، زیادہ سے زیادہ ریسکیو و ریلیف کرنے کےلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ کارکنان و رضا کاروں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ جس حد تک ممکن ہو عوام کے جا ن و مال کے تحفظ کےلئے میدان عمل میں موجود رہیں اور اس مشکل صورتحال میں اپنے ہم وطن بھائیوں بہنوں کے تحفظ کےلئے خدمات انجام دیں ۔

انہوں نے مزید کہا: اس میں کوئی شک نہیں کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی جس کیفیت میں ہورہی ہے اور جس انداز سے بھارت نے پہلے پانی کو روک کر یکدم چھوڑا، یہ بھی انتہائی تشویشناک اور انتہائی قابل مذمت ہے اور سندھ طاس معاہدے کی سنگین خلاف ورزی کی زندہ مثال ہے البتہ پاکستان کو اس قسم کی آبی جارحیت سے نمٹنے کےلئے میگاپراجیکٹس پر عملی اقدامات کرنا ہونگے بلکہ جلد از جلد کم ترین وقت میں انہیں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ آبادی کو نہ صرف محفوظ بنایا جاسکے بلکہ آبی وسائل کو بڑھا کر دشمن کے مذموم مقاصد کو بھی ناکام بنایا جاسکے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: پنجاب کے بعد سیلاب سے سندھ میں بھی خدشات ہیں لہٰذا ہنگامی اقدامات کے ذریعے صوبہ سندھ کے نشیبی علاقوں میں عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔

انہوں نے مزید کہا: حالیہ موسمیاتی تبدیلیوں و سیلابی صورتحال کے باعث گلگت بلتستان، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے تما م متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2314

ٹیگز

تبصرے