27

علامہ مفتی جعفر حسین ؒ نے ملک میں قانون اور آئین کے رائج کرنے میں بھرپور جدوجہد کی، علامہ شبیر حسن میثمی

  • نیوز کوڈ : 2298
  • 28 August 2025 - 22:28
علامہ مفتی جعفر حسین ؒ نے ملک میں قانون اور آئین کے رائج کرنے میں بھرپور جدوجہد کی، علامہ شبیر حسن میثمی

علامہ مفتی جعفر حسین ؒ نے ملک میں قانون اور آئین کے رائج کرنے میں بھرپور جدوجہد کی، علامہ شبیر حسن میثمی

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے 42ویں برسی قائد ملت جعفریہ مرحوم علامہ مفتی جعفر حسین اعلیٰ اللہ مقامہ کے موقع پر جاری بیان میں کہا ہے کہ، قائد ملت جعفریہ مرحوم مفتی جعفر حسینؒ نے مملکت خداداد پاکستان میں تسلسل کے ساتھ قانون اور آئین کے رائج کرنے میں بھرپور جدوجہد کی، مفتی صاحب کی علمی و فکری کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے مزید کہا ہے کہ ملک کا حل ہی آئین و قانون کی بالادستی میں ہے اس حوالے سے قائد اول آغا محمد دہلویؒ، علامہ مفتی جعفر حسینؒ، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ سے لے کر آج قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی جدوجہد بھی اسی تسلسل کے ساتھ ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے ہے۔ علامہ مفتی صاحب کی تحریک کا کارواں اسی جذبے کے ساتھ رواں دواں ہے۔

مفتی صاحبؒ کے بلندی درجات کے التماس فاتحہ

29 اگست برسی قائد ملت جعفریہ مرحوم مفتی جعفر حسین اعلی اللہ مقامہ

شیعہ علماء کونسل پاکستان

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2298

ٹیگز

تبصرے