45

دریائے سندھ میں سپر سیلابی خطرہ، حکومت اور ادارے فوری اقدامات تیز کریں: علامہ شبیر حسن میثمی

  • نیوز کوڈ : 2295
  • 28 August 2025 - 16:01
دریائے سندھ میں سپر سیلابی خطرہ، حکومت اور ادارے فوری اقدامات تیز کریں: علامہ شبیر حسن میثمی

دریائے سندھ میں سپر سیلابی خطرہ، حکومت اور ادارے فوری اقدامات تیز کریں: علامہ شبیر حسن میثمی

 (مانیٹرنگ ڈیسک) — شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور زہرا (س) اکیڈمی کے چیئرمین، علامہ شبیر حسن میثمی نے دریائے سندھ میں سپر سیلابی خطرے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہورہی ہے، جبکہ دریائے چناب، راوی اور ستلج کا پانی دریائے سندھ میں داخل ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں سپر سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ پیشگی اطلاعات کے مطابق حکومت اور انتظامی ادارے مل کر ابھی سے اپنے اقدامات کو مزید تیز اور بہتر بنائیں تاکہ بڑے پیمانے پر نقصانات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حفاظتی بندوں پر عملے کو 24 گھنٹے تعینات کیا جائے، اور قریبی دیہات کے عوام اپنے مال مویشی اور قیمتی سامان کی فوری حفاظت یقینی بنائیں۔

مرکزی رہنماء نے عوام کو مشکل حالات میں صبر و حوصلے اور دعاؤں کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مملکتِ خداداد پاکستان اور اس کے باسیوں کو ہر طرح کی آفت سے محفوظ رکھے۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2295

ٹیگز

تبصرے