43

خواتین اور ظالم حکومتوں کا ہتھیار

  • نیوز کوڈ : 2272
  • 24 August 2025 - 20:16
خواتین اور ظالم حکومتوں کا ہتھیار

خواتین اور ظالم حکومتوں کا ہتھیار

ایران میں مقیم جامعہ الزہراءؑ کی طالبہ خانم ام فروہ نے صراط ٹائمز سے گفتگو میں کہا:

“تاریخ یہ حقیقت بتاتی ہے کہ ظالم حکمران ہمیشہ خواتین کو نشانہ بناتے آئے ہیں۔ ان کا سب سے بڑا ہتھیار یہی ہوتا ہے کہ خواتین کو یا تو بے پردگی اور فیشن پرستی میں الجھا دیں تاکہ وہ اپنی عزت و وقار کھو بیٹھیں، یا پھر انہیں معاشرتی اور دینی کردار سے کاٹ دیں تاکہ بیداری ختم ہو جائے۔

اگر عورت بیدار ہو جائے تو وہ گھر سے لے کر معاشرے تک انقلاب کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔ کربلا کے بعد بی بی زینب سلام اللہ علیہا کی بیداری نے یزید کے تخت کو ہلا دیا تھا۔ آج کی خواتین اگر امام رضا علیہ السلام کے پیغام کو سمجھ کر اپنی نسلوں کی تربیت ولایت اور بیداری پر کریں تو کوئی باطل نظام زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔

لہٰذا خواتین کے لیے سب سے اہم پیغام یہی ہے کہ وہ اپنی عفت، حیا اور فکری بیداری کو محفوظ رکھیں اور اپنے گھروں کو ولایت کی درسگاہ بنائیں۔ یہی وہ ہتھیار ہے جو ظالموں کے تمام منصوبوں کو ناکام کر سکتا ہے۔”

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2272

ٹیگز

تبصرے