34

جامعہ الزہراء قم کی مدیر کا امام رضا علیہ السلام کے حوالے سے پیغام

  • نیوز کوڈ : 2276
  • 24 August 2025 - 20:24
جامعہ الزہراء قم کی مدیر کا امام رضا علیہ السلام کے حوالے سے پیغام

جامعہ الزہراء قم کی مدیر کا امام رضا علیہ السلام کے حوالے سے پیغام

قم (صراط ٹائمز) جامعہ الزہراء قم کی مدیر، محترمہ سیدہ زہرہ برقعی نے امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے ایام کی مناسبت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل بیت علیہم السلام کی معارف کو زندہ رکھنا آج کے دور کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔

انہوں نے ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا:

“اگر توفیق زیارت امام رضا علیہ السلام نصیب نہ ہو، تو خوشخبری ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی زیارت قم میں کرنا، گویا امام رضا علیہ السلام کی زیارت کرنے کے برابر ہے۔”

محترمہ برقعی نے مزید کہا کہ امام رضا علیہ السلام کا فرمان ہے:

“خداوند رحمت کرے اس بندے پر جو ہمارے امر کو زندہ کرے، ہمارے علوم کو سیکھے اور دوسروں کو سکھائے؛ کیونکہ اگر لوگ ہماری باتوں کی خوبصورتی جان لیتے، تو وہ ضرور ہماری پیروی کرتے۔”

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جامعہ الزہراء کا بنیادی ہدف بھی اسی حقیقت پر استوار ہے کہ خواتین کو اہل بیت علیہم السلام کے علوم سے آشنا کیا جائے تاکہ وہ نہ صرف خود عمل کریں بلکہ معاشرے میں بھی معارف اہل بیتؑ کو عام کریں۔

محترمہ زہرہ برقعی نے خواتین کے لیے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو چاہیے وہ اپنے گھروں کو “ولایت کی درسگاہ” بنائیں اور امام رضا علیہ السلام کے پیغام کو اپنی نسلوں کی تربیت کا محور قرار دیں۔ یہی وہ راستہ ہے جو ظالم حکومتوں اور باطل نظاموں کو ناکام کر سکتا ہے۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2276

ٹیگز

تبصرے