42

78ویں یومِ آزادی پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

  • نیوز کوڈ : 2219
  • 14 August 2025 - 21:09
78ویں یومِ آزادی پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

78ویں یومِ آزادی پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان کو آزاد ہوئے سات دہائیاں گزر چکی ہیں، مگر افسوس کہ ہم ابھی تک داخلی طور پر وہ مضبوطی حاصل نہیں کر سکے جو وقت کا تقاضا تھا۔

انہوں نے کہا کہ یوم آزادی صرف خوشی و مسرت کا دن نہیں، بلکہ یہ لمحہ ماضی کے تلخ حقائق اور موجودہ مسائل پر غور کرنے اور نئے عزم کے ساتھ عملی جدوجہد شروع کرنے کا دن ہے۔ ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام اسی وقت ممکن ہے جب ایک عادلانہ نظام نافذ ہو، عدل و انصاف کا بول بالا ہو اور جرم و سزا کے قوانین بلا امتیاز نافذ کیے جائیں۔ ظلم، ناانصافی، طبقاتی تفریق اور توازن کی ظالمانہ پالیسی کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے زور دیا کہ آئین کی پاسداری اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے، ملک سے بے روزگاری، رشوت، جہالت، فحاشی، عریانی اور بے عدلی کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے اور تمام طبقات کے درمیان قومی اتفاق رائے قائم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور کے سائنسی، علمی اور ثقافتی تقاضوں کو اسلام اور اسلامی قوانین سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، کیونکہ جب تک ہم ان تمام امور پر سختی سے عمل نہیں کرتے، داخلی استحکام کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکتا۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2219

ٹیگز

تبصرے