38

کیا وجہ ہے کہ شیعہ علماء کونسل مذاکرات کر رہی اور مجلس وحدت المسلمین حکومت کو دھمکیاں دے رہی؟

  • نیوز کوڈ : 2193
  • 31 July 2025 - 16:03
کیا وجہ ہے کہ شیعہ علماء کونسل مذاکرات کر رہی اور مجلس وحدت المسلمین حکومت کو دھمکیاں دے رہی؟

کیا وجہ ہے کہ شیعہ علماء کونسل مذاکرات کر رہی اور مجلس وحدت المسلمین حکومت کو دھمکیاں دے رہی؟

✍جواب: ڈاکٹر ناظم حسین اکبر

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

یہ سوال کئی ایک دوستوں کی طرف سے اٹھایا گیا ہے کچھ تو سمجھنا چاہتے ہیں اور کچھ تنقید برائے تنقید کر رہے تاکہ قوم کو اصل موضوع سے منحرف کر کے ان کی صلاحیتوں کو تقسیم کر دیا جائے۔

ایسے افراد کہہ رہے کہ راجہ صاحب الگ ہو کر کیوں بارڈر کی طرف مارچ کا اعلان کر رہے اور شیعہ علماء کونسل کے ساتھ مل کر مذاکرات کیوں نہیں کر رہے؟

یہ سوال اپنی جگہ بالکل درست ہے ۔

میری دانست کے مطابق اگر یہ لوگ زمانہ امیر المومنین علی علیہ السلام میں ہوتے تو جناب ابوذر غفاری رضی اللہ تعالیٰ علیہ پر بھی یہی اعتراض کرتے جو حکومت کے خلاف نعرہ بازی کرتے تھے اور پھر جلاوطن بھی کر دئیے گئے۔

تو کیا وہ قیادت سے ہم آہنگ نہیں تھے؟

یقینا تھے۔

تبھی تو مولا نے الوداع بھی کیا۔

سیاست میں ایسا ہی ہوتا ہے کہ کچھ لوگ مذاکرات کر رہے ہوتے ہیں تو کچھ پریشر بڑھا رہے ہوتے ہیں تاکہ قومی و اجتماعی مفادات کو ہرصورت حاصل کیا جا سکے۔

مشی کا وقت معین ہے اور صرف مذاکرات پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا ۔

جب تک پریشر نہیں ہو گا تب تک مذاکرات کامیاب نہیں ہوں گے ۔حکومت مذاکرات میں الجھا کر وقت تلف کر دے گی اور پھر اعتراض علماء و لیڈران پر آئے گا ۔

بہر صورت میری ناقص رائے کے مطابق مذاکرات کے ساتھ پریشر کی پالیسی ترک نہیں کرنی چاہیے تب ہی کامیابی ممکن ہو گی۔

پروردگار عالم شیعہ علماء کونسل ؛ مجلس وحدت المسلمین اور دیگر تمام تنظیموں کو کامیابی عطا فرمائے ۔امین

یہ وقت تنقید نہیں بلکہ متحد ہو کر قومی مقصد کے حصول کے لیے کوشش کرنے کا ہے۔

والسلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2193

ٹیگز

تبصرے