31

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی (حفظہ اللہ) کی نوجوانوں کو آٹھ درخشاں نصیحتیں

  • نیوز کوڈ : 2162
  • 18 July 2025 - 13:24
آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی (حفظہ اللہ) کی نوجوانوں کو آٹھ درخشاں نصیحتیں

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی (حفظہ اللہ) کی نوجوانوں کو آٹھ درخشاں نصیحتیں

آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی کی نوجوانوں کو آٹھ گراں قدر نصیحتیں جو روشن مستقبل کا راستہ ہیں:

📌۔ اللہ پر پختہ ایمان اور توکل رکھو

زندگی کے نشیب و فراز میں کامیابی کا راز اسی میں ہے کہ دل سے خدا پر بھروسا رکھو۔ وہی رازق ہے، وہی نگہبان۔

📌 ۔ اچھے اخلاق و کردار کے حامل بنو

اخلاقی عظمت انسان کو بلندیوں تک پہنچاتی ہے۔ گفتار و رفتار میں سچائی، نرم خوئی اور وفا شعاری اپنا شعار بناؤ۔

📌۔ پیشہ ورانہ مہارت حاصل کرو

محض ڈگری کافی نہیں، اپنی صلاحیتوں کو نکھارو۔ معاشی خود کفالت کے لیے ہنر اور پروفیشنلزم اختیار کرو۔

📌 ۔ بلند ہمت اور عظیم بننے کی کوشش کرو

چھوٹے مقاصد کو پیچھے چھوڑو، وسیع سوچ کے ساتھ معاشرے کے لیے مفید اور اثرگذار انسان بننے کی جستجو رکھو۔

📌 ۔ شادی میں تاخیر نہ کرو، پاکیزہ خاندان بناؤ

نکاح دین ہے، تقویٰ ہے، سکون ہے۔ دیر نہ کرو، جلد نکاح کر کے ایک صالح نسل کی بنیاد رکھو۔

📌 ۔ نیکی کرو، مدد کرو، دعائیں سمیٹو

لوگوں کے کام آؤ، یتیموں، محتاجوں اور مظلوموں کی مدد کرو۔ یہ وہ نیکی ہے جو آسمان سے رحمت کھینچ لاتی ہے۔

📌 ۔ اپنی ذمہ داریاں پہچانو اور ادا کرو

معاشرہ تبھی بہتر بنتا ہے جب ہر فرد اپنی ذمہ داری سمجھ کر اسے نبھاتا ہے — چاہے وہ طالب علم ہو، بیٹا، بیٹی، شوہر یا والد۔

📌 ۔ تاحیات علم حاصل کرتے رہو

علم کا سفر کبھی ختم نہیں ہوتا۔ مرتے دم تک سیکھتے رہو، کیونکہ زندہ دل وہی ہے جو علم کا پیاسا ہو۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2162

ٹیگز

تبصرے