36

خطبا، علماء اور ذاکرین مجالس میں قرآن اور سیرتِ اہل بیت (ع) بیان کریں، مولانا سید محمد حسن نقوی

  • نیوز کوڈ : 2067
  • 27 June 2025 - 23:23
خطبا، علماء اور ذاکرین مجالس میں قرآن اور سیرتِ اہل بیت (ع) بیان کریں، مولانا سید محمد حسن نقوی

خطبا، علماء اور ذاکرین مجالس میں قرآن اور سیرتِ اہل بیت (ع) بیان کریں، مولانا سید محمد حسن نقوی

جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاؤن لاہور پاکستان میں مولانا سید محمد حسن نقوی نے خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ عزاداری معاشرے کو زندہ اور بیدار رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے کہ روح عزاداری کو زندہ کیا جائے۔ معصومین علیہم السّلام کے نقشِ قدم پر چلیں؛ مقصد حسینیت کو بیدار کریں۔ ماتمی جلوسوں میں شریک ہوں یہ قرب سید الشہداء علیہ السّلام کا باعث ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ مجالسِ حسینی ہدایت کی طرف رہنمائی کرتی ہیں اور معرفتِ حسینیت کا باعث بنتی ہیں۔ مؤمنین عزاداری کی حفاظت اپنے کردار اور گفتار سے کریں۔

آخر میں انہوں خطبا، علماء اور ذاکرین سے اپیل ہے کہ وہ عزاداری میں قرآن اور سیرتِ اہل بیت علیہم السّلام کو بیان کریں! من گھڑت باتوں اور خرافات کے ذریعے لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔ ہر امام نے عزاداری کو فروغ دیا اور مشن حسینی کو زندہ کیا۔ عزاداری کے پہلے وارث تیسرے تاجدار امامت حضر ت امام زین العابدین علیہ السّلام ہیں، جنہوں نے کربلا کو زندہ کیا اور ظلم کے خلاف آواز بلند کی۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=2067

ٹیگز

تبصرے