دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم میں ایک روح پرور دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جبہہ مقاومت کی پیروزی اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی نیست و نابودی کے لیے دعاے جوشن صغیر کی تلاوت کی گئی۔
اس با برکت محفل میں حوزہ علمیہ کے طلاب اور علماء کرام نے شرکت کی اس اجتماع سے حجۃ الاسلام والمسلمین آقائ نقی ہاشمی نے حالاتِ حاضرہ پر بصیرت افروز گفتگو کی جس میں انہوں نے یہود کے ہزاروں سالہ ناپاک عزائم کو تفصیل سے بیان کیا اور واضح کیا کہ کس طرح یہودی طاقتیں ہمیشہ سے حق و عدل کے راستے کی راہ میں رکاوٹ بنی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران اس وقت واحد رکاوٹ ہے جو صیہونی سازشوں کے مقابل ڈٹ کر کھڑا ہے۔
پروگرام کا اختتام نماز باجماعت و پذیرائی سے ہوا.
مجلس وحدت مسلمین شعبہ قم
