40

ایران پر اسرائیلی حملہ کھلی جارحیت، عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور امت مسلمہ کی خودمختاری پر حملہ ہے

  • نیوز کوڈ : 1938
  • 14 June 2025 - 3:04
ایران پر اسرائیلی حملہ کھلی جارحیت، عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور امت مسلمہ کی خودمختاری پر حملہ ہے

ایران پر اسرائیلی حملہ کھلی جارحیت، عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور امت مسلمہ کی خودمختاری پر حملہ ہے

مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان غلام حسین جعفری نے ایران پر اسرائیلی حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا: اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کھلی جارحیت، عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور امت مسلمہ کی خودمختاری پر حملہ ہے، جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان نے کہا: اسرائیل جو پہلے ہی فلسطین میں نسل کشی کا مرتکب ہے، اب ایران پر حملہ کر کے اپنے مکروہ عزائم کو آشکار کر چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم جمہوریہ اسلامی ایران کے دفاع کو امت مسلمہ کا دفاع سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ عالم اسلام متحد ہو کر اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دے۔ وقت آ گیا ہے کہ مسلم دنیا ایک آواز بن کر صہیونی ظلم کے خلاف اٹھ کھڑی ہو۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1938

ٹیگز

تبصرے