صراط ٹائمز رپورٹ
🔻 حزب اللہ لبنان کے نائب سیکرٹری جنرل، حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم نے اسلامی جمہوریہ ایران پر غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا:
> “ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی خطرناک اور مجرمانہ جارحیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، جو امریکی حکومت کی پشت پناہی سے انجام دی گئی۔”
انہوں نے مزید کہا کہ:
> “اسرائیل کا یہ حملہ دراصل اُس سچی اور بہادر آواز کو خاموش کرنے کی کوشش ہے جو غزہ کے مظلوم، مگر باوقار عوام کے دفاع میں بلند ہو رہی ہے۔ وہ آواز جو فلسطین، بیت المقدس اور خطے کی مزاحمت کی حمایت میں ہر محاذ پر ڈٹی ہوئی ہے۔”
شیخ نعیم قاسم کے اس بیان نے نہ صرف ایک بار پھر حزب اللہ کی اصولی اور غیر متزلزل پوزیشن کو واضح کیا ہے، بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ ایران پر کیا جانے والا حملہ کسی عسکری حکمتِ عملی سے زیادہ ایک فکری اور نظریاتی جنگ کا حصہ ہے، جس کا ہدف مظلوموں کی حمایت کرنے والی آوازوں کو دبانا ہے۔
