41

 رہبر معظم کا حملے کے بعد پہلا بیان: “صہیونی حکومت اب ایک عبرتناک سزا کی منتظر رہے”

  • نیوز کوڈ : 1927
  • 13 June 2025 - 20:28
 رہبر معظم کا حملے کے بعد پہلا بیان: “صہیونی حکومت اب ایک عبرتناک سزا کی منتظر رہے”

 رہبر معظم کا حملے کے بعد پہلا بیان: “صہیونی حکومت اب ایک عبرتناک سزا کی منتظر رہے”

 صراط ٹائمز خصوصی رپورٹ

غاصب صہیونی حکومت کے حالیہ مجرمانہ حملے کے بعد، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ‌ای دامت برکاتہ نے ملتِ ایران سے خطاب کرتے ہوئے ایک پُرعزم اور دوٹوک پیغام دیا۔

انہوں نے فرمایا:

> “آج سحر کے وقت، صہیونی حکومت نے اپنے ناپاک اور خون آلود ہاتھوں سے ہمارے عزیز وطن میں ایک سنگین جرم کا ارتکاب کیا، اور رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا کر اپنی خبیث فطرت کو پہلے سے بھی زیادہ آشکار کر دیا ہے۔”

رہبر معظم نے اس بزدلانہ حملے کو “ایک ظالم اور غاصب حکومت کی خصلت” قرار دیتے ہوئے کہا:

> “یہ حکومت اب ایک سخت اور عبرتناک سزا کی منتظر رہے۔ باذن اللہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ اسے ہرگز چین سے بیٹھنے نہیں دے گا۔”

انہوں نے اس حملے کے نتیجے میں ایران کے چند سپاہی اور علمی شخصیات کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا:

> “ہمارے چند فرماندے اور علمی میدان کے نامور سپوت شہید ہو گئے ہیں، لیکن ان کے جانشین اور رفقا فوراً اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے اور مشن کو جاری رکھیں گے، ان شاء اللہ۔”

بیان کے آخر میں رہبر انقلاب نے صہیونی حکومت کو ایک سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا:

> “صہیونی حکومت نے اس گھناؤنے جرم کے ذریعے اپنے لیے ایک سیاہ اور المناک انجام کو یقینی بنا لیا ہے، اور وہ اس کا خمیازہ ضرور بھگتے گی۔”

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1927

ٹیگز

تبصرے