42

*بڑا امام باڑہ پٹھان پورہ منگلوری میں مولانا راحت عباس قمی کی برسی پر مجلس عزاء کا انعقاد* 

  • نیوز کوڈ : 1910
  • 13 June 2025 - 2:32
*بڑا امام باڑہ پٹھان پورہ منگلوری میں مولانا راحت عباس قمی کی برسی پر مجلس عزاء کا انعقاد* 

*بڑا امام باڑہ پٹھان پورہ منگلوری میں مولانا راحت عباس قمی کی برسی پر مجلس عزاء کا انعقاد* 

*ہردوار، ۲۴ جون ۲۰۲۵:* بروز منگل رات ۹ بجے بڑا امام باڑہ، محلہ پٹھان پورہ، منگلور (ضلع ہردوار) میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا راحت عباس قمی کی برسی کے موقع پر ایک خصوصی مجلس عزاء منعقد ہوگی۔ 

مجلس میں معروف سوزخوان جناب علی حیدر بلڈر صاحب اپنے سوز و سلام پیش کریں گے، جبکہ حجت الاسلام والمسلمین مولانا رہبر علی زیدی مظفر نگری (مقیم حال قم، ایران) مجلس عزاء سے خطاب کریں گے۔ 

یہ پروگرام عقیدت مندوں، علماء اور مقامی افراد کی بڑی تعداد کی شرکت کی توقع کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔ تمام احباب سے درخواست ہے کہ وہ اس روحانی محفل میں شرکت کر کے مرحوم کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کریں۔ 

*مقام:* بڑا امام باڑہ، پٹھان پورہ، منگلور، ہردوار 

*تاریخ و وقت:* منگل ۲۴ جون ۲۰۲۵، رات ۹ بجے 

سوگواران: خانوادہ مرحوم و جملہ عزیز و اقارب

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1910

ٹیگز

تبصرے