صراط ٹائمز خصوصی رپورٹ
❝ اسلامی دنیا کے ممتاز مرجع تقلید، آیت اللہ العظمٰی سید علی سیستانی دامت برکاتہ نے ایران پر غاصب صہیونی حکومت کے مجرمانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ❞
انہوں نے فرمایا:
> “ایرانی سائنسدانوں، فوجی کمانڈروں، خواتین، بچوں اور دیگر عام شہریوں کو شہید کرنے، اور ایران کے سائنسی اداروں اور تحقیقی مراکز پر حملہ کر کے صہیونی حکومت نے ایک بار پھر اپنی خطرناک اور جارحانہ فطرت کو بے نقاب کر دیا ہے۔”
انہوں نے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
آیت اللہ سیستانی نے مزید فرمایا:
> “ہم اس مجرمانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں، اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس جارح صہیونی حکومت اور اس کے پشت پناہوں پر دباؤ ڈالے تاکہ اس طرح کی وحشیانہ کارروائیوں کے تسلسل کو روکا جا سکے۔”
انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر دعا کرتے ہوئے کہا:
> “ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ عظیم ملتِ ایران کی عزت، سربلندی اور افتخار کو قائم و دائم رکھے۔ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی طاقت، کوئی قدرت اور کوئی سہارا نہیں۔”
