37

ہم امام زمانہ (عج) کے انتظار میں کیوں ہیں؟

  • نیوز کوڈ : 1886
  • 12 June 2025 - 16:25
ہم امام زمانہ (عج) کے انتظار میں کیوں ہیں؟

ہم امام زمانہ (عج) کے انتظار میں کیوں ہیں؟

 آیت اللہ محمد تقی مصباح یزدی (رح)

ہمیں اپنے دلوں میں جھانک کر دیکھنا چاہیے کہ امام عصر (عج) کے انتظار کا ہمارا اصل محرّک کیا ہے؟

کیا ہم صرف اس “صلواتی روٹی” (یعنی ظہور کے بعد مادی خوشحالی) کے منتظر ہیں؟

یا ہم ظلم و ستم سے تنگ آ چکے ہیں؟

یا ہم دینی ذمہ داریوں کا بوجھ برداشت نہیں کر پا رہے؟

 یا ہمارا انتظار اس لیے ہے کہ اسلام اور مسلمان خطرے میں ہیں؟

لہٰذا ہمیں سوچنا ہوگا کہ ان میں سے کون سا جذبہ ہمارے اندر موجود ہے؟

– اگر پتہ چلے کہ ہمارا محرّک ان تین میں سے پہلا ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارا دل اصل میں خود اپنے حال پر جلتا ہے، دوسروں کے حال پر نہیں۔

– حقیقت یہ ہے کہ ہمارا انتظار اپنی راحت کے لیے ہے، نہ کہ حضرت حجت (عج) کے ظہور کے لیے۔

– اگر امام عصر (عج) کے بجائے کوئی اور ہماری ضروریات پوری کر دے، تو ہم اُسی کو اپنا امام اور محبوب مان لیں گے!

بیشک مؤمن جانتا ہے کہ اُس کے اعمال امام زمانہ (عج) کی خدمت میں پیش کیے جاتے ہیں…

💧 وہ (عج) خدا کی دیکھتی ہوئی آنکھ، پھیلایا ہوا ہاتھ، اور سننے والا کان ہیں…

👈🏻 جو اس نگاہ کی حقیقت کو سمجھتا ہے، اُسے اس کا نتیجہ بھی پتہ ہوتا ہے:

❗ یا تو کامیابی… یا پھر ہلاکت!

💧 جو اس آزمائش میں فیل ہو جائے، وہ اس دائرے سے دور ہو جاتا ہے…

❤🍃 اور جو کامیاب ہو، وہ اس مقدس حلقے کے قریب تر ہوتا جاتا ہے…

❤ عاشقانِ امام مہدی (عج) ❤

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1886

ٹیگز

تبصرے