رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای فرماتے ہیں
“عید قربان سے لے کر عید غدیر تک کا دورانیہ دراصل امامت و ولایت کے مسئلے سے جڑا ہوا ایک اہم اور با معنی زمانہ ہے۔”
انہوں نے مزید فرمایا
“یہ ایّام ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ قربانی، اطاعت، وفاداری اور الہی قیادت کی پیروی ہی انسان کی حقیقی کامیابی کا راستہ ہے۔ امامت کا پیغام یہی ہے کہ زندگی کے ہر مرحلے پر خدا کی جانب سے معین رہبر کی اطاعت کی جائے۔”
