رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیتالله العظمی سید علی خامنهای نے عید قربان کے موقع پر اپنے بیان میں اس دن کو ایثار، عبودیت اور الٰہی امتحان کی عظیم علامت قرار دیا۔ اُن کے مطابق، حضرت ابراہیمؑ کا واقعہ ہمیں سکھاتا ہے کہ حقیقی بندگی قربانی اور صبر سے عبارت ہے۔
آپ نے فرمایا ، امتحان یعنی مشقت کی وادی سے گزرنا… اگر کوئی اس وادی کو عبور کر لے تو وہ مقصد تک پہنچ جاتا ہے
آیتالله خامنهای کے مطابق، حضرت ابراہیمؑ کا الٰہی امتحان انسان کے کامل ایثار، کامل اطاعت اور توکل علی اللہ کا عظیم نمونہ ہے، جسے ہر سال عید قربان پر یاد کیا جاتا ہے تاکہ مومنین کے قلوب میں روحِ تسلیم و رضا تازہ ہو۔
پیغام کے نکات:
عید قربان محض قربانی کا دن نہیں، بلکہ نفس کی آزمائش اور اللہ کی رضا کے لیے تسلیم ہونے کی یاد ہے۔
حضرت ابراہیمؑ کا امتحان ہمیں سکھاتا ہے کہ اللہ کی راہ میں سب کچھ قربان کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔
آج کے مؤمنین کو چاہیے کہ وہ اس دن کو باطنی انقلاب اور اخلاقی تجدید کا ذریعہ بنائیں۔
