50

فلسطین فراموش نہ ہو – آیت اللہ خامنہ ای کا اہم پیغام

  • نیوز کوڈ : 1669
  • 11 May 2025 - 1:08
فلسطین فراموش نہ ہو – آیت اللہ خامنہ ای کا اہم پیغام

فلسطین فراموش نہ ہو – آیت اللہ خامنہ ای کا اہم پیغام

رہبر معظم انقلاب سید علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ آج کے پرآشوب دور میں جہاں میڈیا اور بین الاقوامی سیاست مختلف بے معنی مسائل کو ابھار کر مسلم اقوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے، مسئلہ فلسطین کو دانستہ طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے نہایت واضح اور دوٹوک انداز میں فرمایا ہے

“آج دنیا میں جو جانبدارانہ سیاستیں قوموں کے خلاف استعمال کی جا رہی ہیں، ان کے ذریعے کوشش کی جا رہی ہے کہ مسئلۂ فلسطین کو فراموش کر دیا جائے۔ مسلمانوں کو یہ اجازت نہیں دینی چاہیے۔ مختلف افواہوں، بے معنی باتوں، اور نئے اور غیر متعلقہ مسائل لا کر ذہنوں کو مسئلہ فلسطین سے ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ لیکن ذہنوں کو مسئلہ فلسطین سے نہیں ہٹنا چاہیے۔”

آیت اللہ خامنہ ای نے زور دیا کہ صہیونی حکومت جو مظالم فلسطین اور بالخصوص غزہ میں ڈھا رہی ہے، وہ کسی صورت نظرانداز نہیں کیے جا سکتے۔ یہ صرف ایک خطے کا مسئلہ نہیں، بلکہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔

“جو ظلم و ستم صہیونی حکومت غزہ اور فلسطین میں کر رہی ہے، وہ ایسی چیز نہیں ہے جسے نظرانداز کیا جا سکے۔ پوری دنیا کو اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔ صرف صہیونی حکومت ہی نہیں بلکہ اس کے حامیوں کے خلاف بھی کھڑا ہونا چاہیے…”

انہوں نے امریکا اور برطانیہ کے کردار پر بھی سخت تنقید کی اور واضح کیا کہ فلسطینی عوام صرف اسرائیل ہی نہیں بلکہ ان طاقتور عالمی قوتوں کے خلاف بھی برسرپیکار ہیں جو اسرائیل کی پشت پناہی کرتے ہیں۔

“اگرچہ سیاست کی دنیا میں کچھ اور باتیں کہی جاتی ہیں، کچھ ایسے بیانات دیے جاتے ہیں جو اس کے برعکس تاثر دیتے ہیں، لیکن حقیقت یہ نہیں ہے؛ حقیقت یہ ہے کہ مظلوم فلسطینی قوم، مظلوم غزہ کے عوام صرف صہیونی حکومت کے سامنے نہیں، بلکہ امریکہ اور برطانیہ کے سامنے بھی کھڑے ہیں۔”

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1669

ٹیگز

تبصرے