45

🔰 نماز عظیم نعمتِ الہٰی/ ناصر مکارم شیرازی

  • نیوز کوڈ : 1611
  • 21 April 2025 - 14:20
🔰 نماز عظیم نعمتِ الہٰی/ ناصر مکارم شیرازی

انسان کےدل پر بھول چوک کی گردوغبار نہ بیٹھے مست اور مغرور نہ ہو خاشع اور خاضع رہے۔

🔰 آیةاللّٰه العظمٰی ناصر مکارم شیرازی مدظلہ العالیٰ

نماز کا مقصد یہ ہےکہ انسان ہمیشہ ہوشیار اور متوجہ رہے۔
انسان کےدل پر بھول چوک کی گردوغبار نہ بیٹھے مست اور مغرور نہ ہو خاشع اور خاضع رہے۔
انسان دین و دنیا کی نعمتوں کو حاصل کرنے کیلئے کوشش کرے، نماز انسان کو خواب غفلت سےبیدار کردیتی ہے۔

راہِ حق پر چلنے والوں کی سب سے بڑی مصیبت یہ ہےکہ وہ اپنی غرض خلقت کو بھول جاتےہیں اور مادی دنیا اور زودگزر لذتوں میں غرق ہو جاتےہیں لیکن نماز چونکہ تھوڑے تھوڑے فاصلہ پر اور شب و روز میں پانچ بار پڑھی جاتی ہے مسلسل انسان کو متوجہ اور متنبہ کرتی رہتی ہےاور اسکو غرضِ خلقت یاد دلاتی رہتی ہےاور اس دنیا میں اسے اسکی حیثیت سے آگاہ کرتی رہتی ہے۔

یہ انسان کے پاس ایک عظیم نعمتِ الہٰی ہےکہ شب و روز پانچ مرتبہ اسکو بھر پور طریقہ پر ہوشیار کرتی ہے۔

مختصر لنک: https://www.siraat-times.com/?p=1611

ٹیگز

تبصرے